( 1 بٹلینڈرز تم اتنا بدل کیوں گئے۔۔۔۔ (بے وفا سنم

Posted on at


بٹلینڈرز تم اتنا بدل کیوں گئے۔۔۔ (بے وفا سنم)


میرا بٹلینڈرز پر کام کرنے کا تجربہ 8 مہینوں کا ہو چکا ہے، اور اس عرصہ کے دوران بٹلینڈرز میں بہت ذیادہ تبدیلیا آئی ہیں، جو وقتا فوقتا یوزر کیلئے کافی نقصان دہ بھی ثابت ہوئی ہیں، پہلے اس پلیٹ فارم کا نام فلم اینکس تھا اور اب یہ بٹلینڈرز کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جب میں نے اس پلیٹ فارم پر کام کرنا شروع کیا تب یہ پلیٹ فارم اپنے یوزر کے لئے بہت زیادہ فائدہ مند تھا اس وقت آج کے مقابلے میں ذیادہ شئیرنگ بھی درکار نہیں ہوتی تھی ذیادہ سے زیادہ 2 گھنٹے کام کرنے پر دن کی اچھی خاصی آمدنی ہو تی تھی۔ کیونکہ اس وقت یہ بٹ کوائن سسٹم بھی نہیں تھا اور ڈالر میں آمدنی ملتی تھی جو کہ کافی فائدہ مند تھی۔



لیکن پھر اچانک ایک ایسا جھٹکا فیلم اینکس نے اپنے یوزرز کو دیا کہ سب دھنگ رہ گئے۔ بٹ کوائن سسٹم تعارف کروا کہ فیلم اینکس نے پہلی بار اپنے یوزرز کو مایوس کر دیا تھا۔ شروع میں تو 1 بٹ کوائن 1000 ڈالرز کے برابر تھا جو قابل قبول بھی تھا لیکن پھر جلد ہی بہٹ کوائن ریٹ بھی گرتا چلا گیا اور پھر 1 بٹ کوائن کبھی 800 ڈالرز، 700 ڈالرذ ہوتا، اور اب تو حد ہو گئی کہ بٹ کوائن اتنا گر گیا ہے کہ 500 تک بھی مشکل سے آتا ہے۔اور اس طرح یوزرز کو مایوسی کے جھٹکے لگنے لگ پڑھے۔



یہ تو شروعات تھی اور پھر آہستہ آہستہ اس میں مذید تبدیلیاں ظاہر ہونے لگیں تقریبا ہر ماہ بعد کوئی نئی تبدیلی ہو جاتی جو شروع میں تو یورز کی لئے کافی فائدہ مند ثابت ہوتی تھیں لیکن پھر بعد میں اسی کا ڈبل نقصان بھی بھگتنا پڑتا، بٹلینڈرز کے شروع میں نہ تو کوئی گیلری کا چکر تھا اور نہ ہی کوئی مائیکرو بلاگ کا کوئی لانجہ تھا۔ صرف دو ہی آپشنز تھے ایک "بلاگ" اور دوسرا "وڈیو" جو کے بہت ہی اچھا تھا۔ اور صرف انکی 5 سوشل میڈیاز (جن میں "لینکڈ ان" "ٹویٹر" "فیس بک" " ٹمبلر" اور "گوگل" شامل تھے) شئیرنگ کرنی پڑھتی تھی لیکن پھر اچانک فیلم اینکس میں تبدیلی آئی اور سسٹم چینج ہو گیا۔



شیئرنگ کے ساتھ buzz بھی متعارف ہو گیا اور دو سوشل میڈیاز "لینکڈ ان" اور " ٹمبلر" پر شئیرنگ بھی ختم کر دی گئی اور پھر باقی 3 ہی تھے "ٹویٹر" "فیس بک" اور "گوگل" اور یہ اب تک باقی ہیں اور ان ساتھ ایک buzz کا نشان بھی متعارف ہو گیا جو کہ ہر بلاگ اور ویڈیو کے اوپر نظر آتے تھے۔



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160