مرغ کا قورمہ

Posted on at



اجزا۔۔۔۔۔
مرغ کا گوشت آدھا کلو گرام
دہی 100 گرام
بادام کی گریاں 100 گرام
لہسن چھ جوئے
خشخاش ایک چمچہ
گھی 100 گرام
مالٹے کا چھلکا ںصف چمچہ
خشک آلو بخارا تین عدد
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
ادرک چھ عدد
پیاز 125 گرام
پسا ہوا گرم مصالہ
نمک اور سرخ مرچ حسب ذائقہ
ترکیب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک پیالہ پانی میں آلو بخارا بھگو کر رکھ دیں تاکہ نرم ہو جائیں مرغ کا گوشت کے حسب منشا ٹکڑے کریں اور پانی سے دھو کر رکھ دیں لہسن پیاز اور ادرک چھیل کر کاٹیں پھر نمک ،سرخ مرچ، ناریل،لہسن پیاز،ادرک،ہلدی،مالٹے کا چھلکا اور خشخاش ڈال کر باریک پیس لیں اور دہی میں ملا کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
ایک پرتن میں گھی ڈال کر اچھی طرح گرم کر لیں اس میں گوشت سرخ کر کے مصالحے سمیت دہی ڈال دیں پندرہ منٹ تک بھونیں پھر اس میں آلو بخارے کی گٹھلیاں نکال کر اور آلو بخارے والا پانی سبز الائچی اور بادام کی گرایاں ڈال کر اوپر دھکن دے دیں اور درمیانی آنچ پر مزید پندرہ منت پکائیں اس کے بعد اس میں پسا ہوا گرم مصالحہ چھڑکیں اور چولہے سے نیچے اتارلیں مرغ قورمہ تیار ہے۔



About the author

160