وقت۔۔۔۔۔۔انسان کی قیمتی ضرورت۔۔۔۔۔۔!!!!۔

Posted on at


ہمارے بزرگوں کا ہی نہیں بلکہ ادیبوں، شاعروں، تجزیہ نگاروں، یہاں تک کہ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ ’’اگر وقت کی قدر انسان نہیں جان پایا تو سمجھو کہ وہ اپنی زندگی کا مقصد بھی کبھی نہیں جان پائے گا۔‘‘ اِس بات سے یہ صاف واضح ہوتی ہے کہ وقت کو انسان اپنی مٹھی میں کرے نہ کہ وقت انسان کو اپنی مٹھی میں کر لے۔ وقت کا تقاضا انسان سے صرف یہی ہوتا ہے کہ ہر کام کے لئے ایک خاص وقت مقرر کر لو اور ٹھیک اُسی وقت پر وہ کام سر انجام دینے کی کوشش کرو۔ کیونکہ ہر کام اپنے وقت پر ہو تو اُتنا ہی اچھا ہوتا ہے۔


 


کہتے ہیں بچپن کھیل کود کا، جوانی محنت کی اور بڑھاپا نیکی کا ہوتا ہے، پر اِن تمام باتوں کا اصل مقصد اب تک نہیں سمجھ پایا۔ بچپن انسان کو ایک ہی بار ملتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ یہ وقت نادانی کا ہوتا ہے، اِس میں بچوں سے بہت خطائیں ہوتی ہے۔ پر اِس عمر سے لوگ توقعات اور تقاضے نہیں لگاتے، اِس لئے اِس وقت کے بارے میں کچھ اِتنا خاص نہیں کہا گیا۔ اب بات ہوتی ہے جوانی پر بچپنے سے نکلتے ہی ہم جوانی میں قدم رکھتے ہیں۔ اور یہی وقت ہمارے امتحان کی ابتداء کے ساتھ شروع ہو جاتا ہے۔ یہی انسان کا سب سے اہم وقت ہوتا ہے جہاں پر وہ ہر قدم پھونک پھونک کر رکھے۔


 


جوانی ساری زندگی کو بنانے اور بگاڑنے کا وقت ہوتا ہے جس میں انسان چاہے اور عقل سے کام لے تو وہ بہت کچھ پا بھی سکتا ہے اور اگر محنت کیے بغیر اُس نے یہ توقع لگا لی وقت کے ساتھ کہ جو ہو گا اچھا ہی ہو گا تو یہ اُس کی سب سے بڑی بے وقوفی ہو گی۔ کیونکہ زندگی بنانے کے لئے محنت سب سے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وقت کا تقاضا سمجھنے میں ہم ساری زندگی بھی لگا دیں گے تو سمجھ نہیں پائیں گے۔ اِس لئے بہتر یہی ہے کہ ہم اچھا کرنے اور ہر میدان میں محنت اور لگن سے کام لینے کی ہمت اپنے اندر پیدا کریں۔ اِسی لئے سب سے یہ سننے، پڑھنے اور کہنے میں یہی ملتا ہے کہ وقت برباد مت کرو اِسے کسی اچھے کام میں صرف کرو۔  



***************************************************************************************************


If You People Want to Read And Share My Any Previous Blog Open The Link Bellow:-


http://www.bitlanders.com/Aafia-Hira/blog_post


You Can Follow Me On Twitter:- Aafia Hira


Subscribe My Page And Written By:- Aafia Hira


Thanks For Your Support Friends.


*************************************************************************************************** 



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160