نہانا کیوں ضروری ہے ؟؟؟

Posted on at


آج کل سردیاں ہیں اور پانی بہت کم لوگ ہی استمعال کرتے ہیں ،چاہے وؤ پینے کے لئے ہو یا نہانے کے لئے کیوں کہ پانی کی قدر انسان کو گرمیوں میں ہی آتی ہے جب گرمی پسینے میں لت ،پت لوگ اسی پانی کی تلاش کرتے ہیں ،اور ہر جگہ ڈھونڈھتے نظر آتے ہیں کہ کہیں ٹھنڈے سے بھی ٹھنڈا پانی مل جائے اور انھیں نہانا نصیب ہو ،لیکن آج کل لوگ اس پانی سے دور بھاگتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل بہت سردی ہے اس وجہ سے لوگ پانی سے دور ہی بھاگتے ہیں جو کہ غلط ہے کیوں کہ اگر انسان دن میں ایک  بار نہا لے تو اس کا پورا دن پر سکون گزرتا ہے ،



گرمیوں کے موسم میں تو لوگ سوئمنگ پول ،یا نہروں جھیل میں نہاتے ہیں لیکن آج کل ان کو جیسے نفرت سی ہو پانی کے نام سے بھی ،جو لوگ روزانہ نہانے تو ترجیح دیتے ہیں ان کی صحت بھی ٹھیک رہتی ہے اور ذھن بھی تر و تازہ رہتا ہے اور تھکاوٹ کا بھی احساس نہیں ہوتا ایسے لوگ بھی زیادہ تندرست رہتے ہیں اور ہر وقت ہنستے کھیلتے نظر آتے ہیں 



جب کہ جو لوگ نہانے سے دور بھاگتے ہیں اور انھیں گندگی میں ہی رہنا اچھا لگتا ہے ایسے لوگ ذہنی مریض بھی بن جاتے ہیں اور طرح طرح کے جراثیم ان کے ساتھ ہوتے ہیں جو کہ مختلف قسم کی بیماریاں پھیلاتے ہیں ،جو لوگ روزانہ نہاتے ہیں ان کے جسم پر گرمی دانے اور خراش جیسے مرض بہت کم ہوتے ہیں اور جراثیم بھی نہ ہونے کے برابر میڈیکل ریسرچ بھی اس بات کو مانتی ہے کہ نہانے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے 



،اس لئے اپنی زندگی میں نہانے روز کا معمول بنا لیں تا کہ آپ کی صحت بھی ٹھیک ہو اور آپ بھی بہت سی بیماریوں سے بچ سکیں 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160