دلچسپ معلومات صحت بھی نصیحت بھی………>>>>>

Posted on at


 ۔10 منٹ کی دھوپ، ہڈیاں مظبوط:۔

                اگست ۲۰۰۳ میں برطانیہ کے سائنس دانوں نے دعویٰ کیا کہ دھوپ میں وقت گزارنے سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی پوری ہو جاتی ہے۔ بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر مائیکل ہولک کے مطابق روزانہ ۱۰ منٹ دھوپ میں گزارنے کی وجہ سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی نہیں رہتی۔ جس کی وجہ سے انسانی ہڈیاں اور عضلات مضبوط رہتے ہیں جبکہ اس سے کینسر سے بچنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

کالی جلد بہتر ہے:۔

            ہمارے یہاں اکثر لوگ گورے رنگ کو کالے سے بہتر تصور کرتے ہیں اور رنگ گورا کرنے کے لیے لاکھوں جتن کرتے رہتے ہیں مگر آسٹریلیا کے سائنسدان جیمز میکنگ توش نے انکشاف کیا کہ سیاہ کالی جلد بیماریوں سے بچاؤ کے معاملے میں گوری جلد سے بہتر ہے۔ کالی جلد جراثیم سے محفوظ رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق ایک چپکنے والا مادہ میلین جراثیم کو چپکانے کا اچھا ذریعہ ہوتا ہے۔ کالی جلد میں گوری جلد کے مقابلے میں زیادہ میلین ہوتا ہے۔ اس لیے کالی جلد والے لوگوں میں گوری جلد والوں کے مقابلے میں خطرناک امراض کم پائے جاتے ہیں۔

کچی سبزیاں کھائیے سدا جوان رہیے:۔

                      سدا جوان رہنے کے لیے اب طبی ماہرین کے پاس جانے کی ضرورت نہیں۔ بس کچیؔ سبزیاں کھائیں اور سدا جوان رہیں۔ کچی غذا کھانے والے شائقین کی ایک برطانوی تنظیم نے اپنی ایک تحقیقی رپورٹ میں بتایا کہ کچی سبزیاں کھا کر انسان تا دیر جوان رہ سکتا ہے۔ اس تنظیم کی ایک ترجمان ماریہ نے اپنا ذاتی تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ ۷ سال سے کچے کھانے کھا رہی تھی اور ۲ سال تک اس نے مکمل طور پر کچی سبزیاں کھاہیں جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جسمانی اور ذہنی طور پر خود کو انتہائی تروتازہ اور کم عمر سمجھنے لگی۔

 

کیمسٹری اور سیاستدان:۔

                  ایک بیکر میں نعروں اور وعدوں کا سفوف برابر مقدار میں ڈالیں اور اچھی طرح ملا لیں۔ یعنی اتنا ملائیں کہ دو قالب یک جان ہو جائیں۔ اس کے بعد بیکر میں رشوت اور سفارش کا تیزاب ڈال دیں۔ نعروں اور وعدوں کے مرکب کو اس تیزاب میں اچھی طرح حل کر لیں۔ پھر مظلوم کے لیے پرائی آگ پر رکھ دیں۔ دس منٹ بعد سیاستدان تیار ہو جائے گا۔ اب یہ آپ کی مرضی ہے کہ اسے کسی پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑائیں یا آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن میں کھڑا کر دیں۔

 

If you want to share my any previous blog click on this link: http://www.filmannex.com/user/aafia-hira/286253

Follow me on Twitter: Aafia Hira

Thanks for your support.

Written By: Aafia Hira



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160