ایک پیشہ وار فو ٹو گرافر پیگی کیسلے۔ افغان عورتوں اور ڈیجیٹل خواندگی کے بارے میں بتا تی ہیں

Posted on at

This post is also available in:

پیگی کیسلے کو جو ایک پیشہ وار فوٹو گرافر ہے چودہ افغان عورتوں کے ایک وفد سے مل کر بڑی خوشی ہوئی جنھوں نے خزاں ۲۰۱۲ کے سمسٹر میں آسٹن، ٹیکساس سے امتحان پاس کیا۔ جن عورتوں سے ہو ملی ان کی مضبوطی، مزاح اور لچک دار رویہ اس نے میڈیا کی پیش کردہ تصویروں سے بلکل مختلف پایا جو افغان عورتوں کو (اِس وقت) بے بس شکار کے طور پر ظاہر کرتا ہے۔ اس واضح فرق نے پیجی میں افغان عورتوں کے لئے پروجیکٹ بنا نے کا جذبہ پیدا کیا۔ اور اگست اور ستمبر ۲۰۱۳ میں پیجی نے افغانستان میں چھ (۶) ہفتے گزارے اور چالیس افغان عورتوں کی کہانیاں اور تصویریں لیکر واپس آئی

فلم اینکس۔ کیا آپ اپنے اور اپنے پس منظر کے بارے میں مختصراً بتا سکتی ہیں؟

پیگی کیسلے۔ (۷۰) ستر کی دہائی کے شروع میں یونیورسٹی تبادلے کے پروگرام کے دوران ایران میں مجھے دنیا کے بارے میں آگاہی شروع ہوئی۔ جب میں نے اپنی تعلیم مکمل کی اور تعلیم اور سماجی کام کے شعبوں کی ڈگریاں حاصل کیں۔ میں واشنگٹن ڈی۔سی چلی گئی جہاں میری ملاقات اپنے خاوند سے ہوئی۔ ہم دونوں دنیا کے تین سالہ سفر پر روانہ ہوئے۔ دو عشروں کے بعد جس دوران میں نے اپنی بیٹیوں کی پرورش بھی کی اور پورٹریٹ بنانے اور شادیوں کی فوٹو گرافی کا کاروبار بھی چلایا۔ میں نے افغان ویمن پروجیکٹ شروع کیا۔ اس منصوبے کے ذریعے میں نے دو دفعہ افغانستان کا سفر کیا عورتوں سے انٹر ویوز کرنے اورتصویریں بنانے کیلئے جس کے نتیجے میری کتاب۔ گیدرنگ سٹرنتھ کنورسیشنز ود افغان ویمن شا ئع ہوئی

فلم اینکس: کس چیز نے آپ کے اندر افغان رویمن پروجیکٹ شروع کرنے کا جذبہ پیدا کیا؟

پیجی کیسلے: ۲۰۰۲ میں میں نے ایک استقبالیہ میں شرکت کی جو ۱۴ افغان عورتوں کے اعزاز میں دیا گیا۔ یہ عورتیں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے آسٹن ۔ ٹیکساس دورے پر آئیں۔ ان جیتی جاگتی عورتوں اور میڈیا پر دکھائی جانے والی افسوس ناک تصاویر میں واصع فرق نے میرے اندر مکمل حقیقت دکھانے کا جذبہ پیدا کیا۔ چونکہ میں ایک پیشہ ور فوٹو گرافر ہوں اور وسیع و عریض وسطی ایشیا میں سفر کا کافی تجربہ ہے۔ میں نے دیکھا کہ میں وہ عورت ہوں جو یہ کام کرسکتی ہے۔

فلم اینکس:۔ کیا آپ ہمیں اپنی کتاب گیدرنگ سٹرنتھ ، کنورسیشنز ود افغان ویمن اور اس کے بڑے مقصد کے بارے میں بتاسکتی ہیں؟

پیجی کیسلے: میری کتاب گیدرنگ سٹرنتھ کا بڑا مقصد افغانستان اور اسکی عورتوں کے بارے میں گھسے پٹے اور یک رنگی نظریات کو غلط ثابت کرنا ہے۔ گیدرنگ سٹرنتھ افغان عورتوں کی تقدیر کے بارے میں آنے والے سالوں میں امید مہیا کرتی ہے۔ اور یہ امید خود افغان عورتوں کی باتوں سے پیدا ہوتی ہے۔ وہ معاشرے کی پیچید گیوں کے بارے میں بتاتی ہیں۔ یہاں کی عورتوں کی صلا حیتوں اور لچک دار رویے کے بارے میں بتاتی ہیں۔ اور مختلف شعبوں میں ان کی کامیابیوں کے بارے میں جن کی وجہ سے اُنکا بدلتا ہو معاشرہ عورتوں کے حقوق کا زیادہ احترام کرنے لگا ہے۔ ایک بار اگر آپ افغانستان کی زندگی کے بارے میں تفصیلات کو دیکھیں تو آپ کو عورتوں کے وسیع نیٹ ورک دکھائی دینگے۔ پارلینٹ کے چالیس فیصد مرد ممبران عورتوں کے حقوق کے حق میں ہیں۔ کارکنوں کی انتھک کو ششیں اور کام، عورتوں کو شوریٰ ، فحال سِول سو سا ئٹی نوجوان نسل کی نئی سوچ خاص طور پر وہ نسل جو ایران اور پاکستان میں پروان چڑھی اور ملک گیر تعلیمی پروگراموں کا اثر۔ فیس بُک پر میرا صفحہ افغان ویمن پروجیکٹ ان عورتوں اور ان کی کامیا بیوں کی نشاندھی کرتا ہے

 

فلم اینکس: افغانستان کے اپنے دورے میں آپ نے سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا میں عورتوں کی موجودگی کو کیسے محسوس کیا؟

پیجی کیسلے:۔ ۲۰۱۰ میں سوشل میڈیا استعمال کرنے والی عورتوں کی تعداد تیزی سے بڑھی۔ افغان سٹار جو امریکن آئیڈل کا افغانی ماڈل ہے وہ تمام فون ٹیکٹس استعمال کرتا ہے۔ سب سے عمدہ کارکردگی دکھانے والوں کی ووٹنگ کیلئے میری روانگی کے بعد کابل میں سحر گل انٹر نیٹ کیفے کُھلا جو انٹرنیٹ سے جُڑنے کیلئے صرف خواتین کیلئے جگہ فراہم کرتا ہے۔ افغان ویمنز رائٹنگ پروجیکٹ امریکن ماہریں سے استفادہ کرتا ہے جن سے خواہشمند افغان لکھاری ای میل اور سکائپ کے ذریعہ رابطہ کرتے ہیں اب جبکہ میں واپس امریکہ آچکی ہوں۔ مجھے افغان عورتوں کی بڑی موجودگی لنکڈاِن  اور  فیس بُک پر دکھائی دیتی ہے۔

فلم اینکس:۔ آپ ویمن اینکس کے جو اقدام ڈیجیٹل خواندگی کو کمپیوٹر لیب بنا کر افغانستان کو اسکولوں کی مدد کرنے کے لئے اتھائے گئے ہیں کیسے سمجھتی ہیں؟

پیگی کیسلے:۔ میرے خیال میں یہ ویمن اینکس کی شاندار کاوش ہے میں ذاتی طور پر آپ کی کچھ خواتین لکھاریوں کو نا نتی ہوں۔ جنھوں نے بتایا ہے آپ کے ساتھ کام کی وجہ سے ان کے لکھنے اور اعتماد میں بڑی بہتری ہوئی ہے یہ حقیقت کہ ان کے آرٹیکلز کی ادائیگی ہوتی ہے اور ان کے خاندان اچھا محسوس کرتے ہیں اور ان کے وقت کا مداوا کیا جاتا ہے بڑی خوش آئند بات ہے جب اُن کو ادائیگی ہوتی ہے تو انھیں اعتماد حاصل ہوتا ہے کہ جو کچھ وہ کہتی ہیں اہم ہے۔ میرے خیال میں اینکس کا فلم کا پہلو بھی ان وجو ہات کی بنا پر اہم ہے۔

فرشتہ فروغ۔ سینئر فلم اینکس ایڈیڑ

برائے مہربانی فلم اینکس پر وزٹ کریں ، میرا ذاتی صفحہ ، اور تصدیق کریں۔

برائے مہربانی ویمن اینکس بھی وزٹ کریں اور اپ ڈیٹس ۔ آرٹیکلز اور وڈیوز کیلئے سبسکرائب کریں۔



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160