بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان- ٹی٢٠ ورلڈ کپ ٢٠١٤

Posted on at


جیسے کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ٹی ٢٠ ورلڈ کپ کا آغاز ہو چکا ہے. پاکستان کی ٹی ٢٠ ٹیم بھی بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے اور شاہد خان آفریدی بھی شاید آج یا کل بنگلہ دیش پہنچ کر پاکستانی ٹی ٢٠ ٹیم کو جوائن کر لیں گے. ویسے تو پاکستان کا میچ ٢١ مارچ کو انڈیا سے ہو گا لیکن آج اس سلسلے میں پہلا میچ میزبان بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جا چکا ہے. میری اس میچ میں افغانستان کی ٹیم سے کافی توقعات تھیں کہ وہ اس میچ کو بنگلہ دیش سے جیت جاییں گےلیکن ایسا نہیں ہو سکا اوروہ بری طرح سے یہ میچ ہار گئے.



بنگلہ دیش کی ٹیم میں مجھے کوئی خاص چیز نظر نہیں آتی اور ان کو صرف اتنا ہی ایڈوانٹیج تھا کہ وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں جبکہ اس کے برعکس افغانستان کی ٹیم میں فائٹنگ سپرٹ ہے. وہ ایک ایسی ٹیم ہے جو کہ آخری دم تک کھیلتے ہیں اور ان کے پاس بنگلہ دیش کی نسبت کافی اچھے ہارڈ ہٹر موجود ہیں جو گیند کو پلک جھپکتےمیں بونڈری سے باہر پھنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن آج ان کا قسمت نے ساتھ نہ دیا اور وہ آج بری طرح ہار گئے. افغانستان کے ہارنے کی وجہ ان کی بیٹنگ لائن اپ کا فلاپ ہونا ہے.



میچ کا خلاصہ کچھ یوں ہے کہ بنگلہ دیش نے پہلے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت ہوا جب افغانستان کے اوپنر اور وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد بغیر کوئی سکور کئے پہلی ہی گیند پر اوٹ ہو گئے. جس کے بعد افغانی ٹیم دباؤ کا شکار ہونے کے باوجود اوور کے ساتھ ساتھ سکور کرتے رہے. افغانی ٹیم کو اصل دھچکا تب لگا جب ان کے ٣٦کے مجموعی سکور پر ٣ کھلاڑی اوٹ ہو گئے اور اس طرح افغانستان کے ٤ ٹاپ کے کھلاڑی میدان سے باہر ہو گئے. اور انھوں نے بڑی مشکل سے ٧٢ رنز بناۓ اور آل اوٹ ہو گئے اور بنگلادیش کو ٧٣ رنز کا آسان ہدف دیا.



٧٣ کے ٹارگٹ کو چیس کرنا واقعی بہت آسان ثابت ہوا اور بنگلادیش نے ایک کھلاڑی کے نقصان پر آسان ترین ہدف حاصل کر کے ٹی ٢٠ ورلڈ کپ ٢٠١٤ کا پہلا میچ بآسانی جیت لیا. ویسے بنگلہ دیش نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا کیونکہ وہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہے تھے اور اگر وہ یہ میچ ہر جاتے تو ہم سب کو پتا ہے ان کا کیا حشر ہوتا کیوںکہ بنگلہ دیش کی ٹیم ایشیا کپ ٢٠١٤ میں بھی افغانستان سے ون ڈے میچ ہار گئی تھی.



اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا افغانستان کی ٹیم اپنے باقی میچز میں کیسا کھیلتی ہے اور کیا بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی فتوحات کو جاری رکھ سکے گی؟ اس کے لئے ہمیں کچھ انتظار کرنا ہو گا.




About the author

jawad-annex

heeyyyy em jawad ali.... ummm doing software engineering.... muh interest in playing games, blogging, seo, webdeveloping and blaa blaaa blaaaaa :p

Subscribe 0
160