پشتو

Posted on at


بہت سی زبانوں میں ایک زبان پشتو بھی ہے۔ اور زبانوں کی طرح پشتو زبان بھی ایک دوسرے سے تعلق اور رابطوں کا ایک ذریعہ ہے۔ یہ زبان افغانستان، پاکستان خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں رہنے والوں کی قومی زبان ہے۔ پشتو زبان اپنی ایک تاریخ،ادب، گرائمر اور بنیاد رکھتی ہے۔ پشتو غزل،نظم اور گانے دوسری زبانوں سے کم نہیں ہیں۔

پشتو لفظ زبان کے لیئے استعمال ہوتی ہے۔ یہ پشتو لفظ ان روایاتوں ،رواج،ثقافت اور اجتماعی و انفرادی زنگی گزارنے کے لیئے ان اصولوں کے لیئے استعمال ہوتی ہے جن اصولوں پر پٹھان اپنی زندگی گزارتے ہیں۔ زندگی گزارنے کے یہ اصول اور رواج اتنے مظبوط ہے اور ہم غرور سے کہہ سکتے ہیں کہ پشتو دستور کا ایک نام ہے۔

  1. ۱۔جرگہ۔ کسی بھی وقت پشتو قوم میں اگر کسی کو مسئلہ پیش آتا ہے یا کوئی لڑائی جھگڑے کا مسئلہ ہو تو اسکو حل کرنے کے لیئے بزرگوں کا ایک ٹولہ بیٹھتا ہے اسکو جرگہ کہتے ہیں۔ جرگہ ہر فیصلہ انصاف پر کرتا ہے۔ اور جرگہ کے فیصلہ کو ہر کوئی ما نتا ہے۔ گاؤں اور قبائلی علاقوں میں آج بھی فیصلے جرگہ کرتا ہے اور حکومت بھی جرگہ کے فیصلہ کو اہمیت دیتا ہے۔

۲۔مہمان نوازی۔

مہمان نوازی پشتو قوم میں ایک خاص صفت رکھتی ہیں۔ پٹھان اپنے مہمان کو اپنی حثیت کے مطابق اچھی خوراک دیتا ہے۔ یہ اصول پٹھان قوم میں اتنی عام ہے کہ پٹھان مہمان نوازی میں مشہور ہے۔ پٹھانوں کاعقیدہ ہے کہ مہمان اللہ کی رحمت ہوتے ہیں۔



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160