پاکستا ن کا آسٹریلیا کے ساتھ ٹاکرہ اور پاکستان کی شاندار کا رکردگی

Posted on at


ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے جاری میچوں میں کئی شاندار میچ دیکھنے کو ملیں گے اور کل کا میچ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان انہی میں سے ایک تھا۔ پاکستان اس دفع ایک انتہائی مشکل گروپ میں رکھا گیا ہے جس میں آسٹریلیا اور انڈیا جیسی صفحہ اول کی ٹیمیں موجود ہیں اور پاکستان کے گروپ کو ڈیتھ گروپ بھی کہا جا رہا ہے۔ پاکستان کا پچھلا میچ انتہا ئی مایوس کن تھا جس میں پاکستان نے بڑی آسانی سے اپنے انتہائی اہم حریف بھارت کے سامنے آسانی سے ہتھیا ر ڈال دیئے تھے  جو کہ واقعی ایک مایوس کن میچ تھا پاکستان کی طرف سے۔ پاکستان اپنے روایتی حریف سے بہت بری طرح ہار گیا تھا۔ اس ہا ر میں پاکستانی بیٹسمینوں کی انتہائی مایوس کن پرفارمنس تھی جس میں بڑے بڑے کھلاڑیوں نے بری طرح شرمندہ کیا تھا جس میں محمد حفیظ، عامر شہزاد اور شاہد آفریدی شامل تھے۔ ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اہم ہے کے پاکستان اپنے تمام میچوں میں اچھی کارکردگی دکھائے۔ اور پاکستانی ٹیم سے اچھی توقعات بھی ہیں کہ اس ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔

آسٹریلیا ایک انتہائی سخت ٹیم ہے جو کےکسی بھی ٹیم کو ہراسکتی ہے اور اس ٹیم کا دنیا میں مقام بھی اس چیز کا ثبوت ہے۔پاکستان کا اس ٹیم میچ جیتنا انتہائی اہم تھا، آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر جب پاکستان کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تو میرےسامنے پچھلے میچ کا منظر آنے لگا جس میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے انتہائی شرمندہ کارکردگی دکھائی تھی۔ میچ کا آغاز پاکستان کے لئے کچھ اچھا تھا لیکن اچانک یکے بود دیگرے دو وکٹیں گرنے کے بعد سارے پاکستانی تماشائی پریشان ہو گئے۔ میں بھی سمجھا کے شاید پھر پاکستان یہ میچ ہار جا ئے گا۔ لیکن عمر اکمل کے میدان سمبھالتے ہی آسٹریلوی کھلاڑیوں کا براوقت شروع ہوگیا۔ عمر اکمل نے کل ایک انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو خوب پیٹا، آسٹر یلوی کھلاڑی پاکستانی جانبا ز کے سا منے بےبس دکھائی دے رہے تھے اور عمر اکمل کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان ایک بہت ہی اچھا ٹوٹل بنانے میں کامیاب رہا۔پاکستانی بلے بازوں کے آگ برساتی بیٹنگ کو دیکھ کر آسٹریلوی کھلاڑیوں کے پہلے ہی پسینے چھوٹ گئے تھے اور پاکستان کی مورال کامیابی وہیں ہوگئی تھی۔ امید یہی تھی کہ پاکستان ضرور گریس پر اپنا جھنڈہ گاڑے گا اور ورلڈکپ کی امیدیں زندہ رکھے گا۔اس انتہائی اہم میچ میں پاکستان کا جیتنا بہت ہی اہم تھا تاکہ ہماری ٹیم  اگلے راؤنڈ میں جا سکے۔

پاکستان کے تمام تبصرہ کاروں نے پاکستان کی اننگز ختم ہونے کے بعد کہہ دیا تھا کے پاکستان کو اس میچ کو جیتنے کے لیے بہت ہی اچھا موقع ہے۔ اور اگر پاکستانی بالرز نے اچھی کارکردگی دکھائی تو پاکستان میچ با آسانی جیت جائے گا ۔ اور جب میچ دوبارہ شروع ہو تو پاکستان نے آغاض میں ہی آسٹر یلیا کی بہت ہی اہم وکٹیں لے لیں اور پورے پاکستان کو اپنی نشستوں سے اچھلنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کے شاندار آغاض پر میں بہت خوش ہو گیا تھا اور مجھے اپنی ٹیم کی جیت واضح دکھائی دے رہی تھی۔ لیکن میکس ویل کے آنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کا برا وقت شروع ہو گیا ، اور آتے جاتے میکس ویل کی جاہرانا اننگز نے آہستہ آہستہ اپنا ذور پکڑہ اواس وقت پاکستا ن کے تما م شائکین ڈر گئے، اس وقت پاکستانی بالرز پر ایک بہت بڑی زمہ داری تھی کے وہ پاکستانی کی زمہ داری سنمبھالیں اس وقت سعید اجمل اور عمر گل کی شاندار اورزمہ دارانہ بالنگ نے پاکستان کی جیت کے لئے راستہ ہموار کر دیا۔ پاکستان نے کل بہت ذبردست طریقے سے یہ میچ جیتے اور اس میچ کوجیتنے پرہماری امیدیں بڑھ گئی ہیں اگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اسی کارکردگی کا مظاہرہ اگلے میچز میں بھی کیا تو اسے کوئی نہیں روک پائے گا۔



About the author

babar-jamil

I belong to beloved land of Pakistan, a peaceful country. I did my Bachelors in 2012 in the field of Electronics Engineering. I love being here at FilmAnnex and I think it is a great opportunity site for miniatures of video producers and blog writers.

Subscribe 0
160