سعودی عرب اور پاکستان کی دوستی اور پاکستان کی مدد

Posted on at



اسلام کا سبق ہے بھائی چا رہ ، پاکستان اور سعودی عرب دو اسلامی ریاستیں ہیں ۔پاکستان جو کہ ایک اسلامی ریاست ہے جو کہ اپنی تخلیق کے بعد سے ہی مثائل میں گرا رہا ہے۔ سعودی عرب کو جہاں تک دیکھا جائے تو یہ ملکِ قونین ہے۔ سعودی عرب کو اللہ پاک نے کئی نعمتوں سے نوازہ ہے ۔ اسکی مٹی کی سب سے بڑی نعمت تو خد اللہ پاک کے سب سے پیاری تخلیق حضرت محمدﷺ ہیں جہاں پر انکا نذول ہوا۔ سعودی عرب جوکہ تیل کے وسائل سے مالا مال ملک ہے، دنیا کی چند امیر ترین ریاستوںمیں سے ایک ہے اور دنیا کے سب سے زیادہ تیل پیدہ اور فراہم کرنے والا ملک ہے ۔ مسلمان ممالک میں اس کی حیثیت ایک اَمیر ملک کی ہے اور پاکستان کے قائم ہونے کے بعد سے ہی سعودی عر ب نے اسلامی ملک ہونے کے ناتے پاکستان کے ساتھ قریبی مراسم رکھے ہیں۔ یہ سعودی عر ب کی زمہ داری بھی ہے کہ وہ دنیا کے مسلمان ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھے اور ان کی رہنمائی کرے۔ اس کے ساتھ ایک اسلامی ممالک کا لیڈر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے، پاکستان کا بھی مسلم دنیا میں ایک بہت اہم مقام ہے اور اسکے قیام میں آنے کے بعد سے ہی پاکستان کا اہم ترین دوست سعودی عرب ہی تھا ۔سعودی عرب نے پاکستان کی ہر حالت میں مدد اور رہنمائی کی ہے اور پاکستا ن اور سعودی عرب کی دوستی کی مثالیں دونوں ممالک کی تاریخ میں ملتی ہیں۔



دونوں ممالک کے سربراہان نے تاریخ میں ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے مراسم رکھے ہیں اور پاکستان کے تقریبن ہر لیڈر نے سعودی عرب کے دورے کیے ہیں، جبکہ سعودی عرب کے صدور اور شہزادوں نے پاکستان کے بھی کئی دورے کیے ہیں ۔ پاکستان کے ہر مسلے میں سودی عرب کی رہنمائی کی بھی مثالیں بہت ہیں جن میں ۱۹۹۹ میں قید نوازشریف کی رہائی اور ان کے لئے سیف وے کے نکالنے سے لے کر پاکستان کے ایٹمی پروگرام میں پاکستان کا کھلا ساتھ شامل ہے۔ اب بھی پاکستا ن کے اکثرمسائل میں برادر ملک کی امداد نظر آتیں ہیں ، مالی امداد سے لے کر بہت بڑے پیمانے پرتیل کی امداد بھی شامل ےہے۔ پاکستا ن ان دنوں سخت مالی مثائل میں گھرا ہے اور اسکی بچت انتہائی کم  سطع پر تھے اور پاکستان کا پیسہ ڈالر کے سامنے بری طرح سے لڑکھڑا رہا تھا  اور آی-ایم –ایف پروگرام لینے کے بعد اسکی ادآئگی سے پاکستان کے ریزروز انتہائی کم سطح پر آگئے تھے۔



پاکستان کی اس مصیبت زدہ حالت کا انداذہ کئی تجزیہ نگاروں نے کہا تھا کے پاکستان کے مستقبل کے لئے انتہائی برے حالات آرہے ہیں ۔ اس حالت میں پاکستان کو بیرونی زرع مبادلہ کے ذخائر کو سہارے کی ضرورت تھی کیونکہ اگر یہ زخائر ایک حد سے کم ہو جائیں تو پاکستان کے لئے تجارت میں بہت بڑےمثائل پیدہ ہو جائیں ۔ اس غیر یقنی کی سی صورت حال میں پاکستان کو اچانک سعودی عرب نے ڈیڑھ ارب ڈالر کی مدد فراہم کرکے کے ایک بہت بڑا سہارہ دیا ہے۔ پاکستان کے لئے اتنے بڑے پیمانے پر امداد سے یہ بھی ثابت ہوا کے پاکستان اور سعودی عرب کا آپس میں برادرانہ تعلق ہے اور سعودی عرب ہی وہ ملک ہے جس کی طرف پاکستان ہر برے حالات میں دیکھ سکتا ہے۔ پاکستا ن کی اس مدد کے بعد ڈالر کے سامنے پاکستانی کرنسی کی قدر میں یک دم اضافہ ہوا اور پاکستا ن کی گرتی معیشت کو بھی بہت بڑا سہارا ملا ۔ پاکستان اور سعودی عرب کی اسی طرح کی مثالیں ہر جگہ ملتی ہیں جہاں پر پاکستان کی اسی طرح ہی مدد کی گئی۔ دونوںممالک کی یہ دوستی اسی طرح ہمیشہ رہے یہ ہر پاکستانی کی دعا بھی ہے۔




About the author

babar-jamil

I belong to beloved land of Pakistan, a peaceful country. I did my Bachelors in 2012 in the field of Electronics Engineering. I love being here at FilmAnnex and I think it is a great opportunity site for miniatures of video producers and blog writers.

Subscribe 0
160