بڑھتی ھوئی عمر کو کم کیسے کریں - حصّہ دوئم

Posted on at

This post is also available in:

یہ میری تجاویز کا دوسرا باب  ہے کہ بڑھتی ھوئی عمر کے اثرات کو کیسے شکست دیں ...مجھے امید ہے کہ  آپ  اس سے لطف اٹھائیں گے

١ ) خاطرخواہ نیند کا نہ لینا ہماری زندگی کے معیار اور مقدار کو کم کر دیتا ہے . ماہرین کہتے ہیں کہ ھمیں  اچھی صحت کے لئے ہر رات کم سے کم سات سے آٹھ گھنٹے نیند کی ضرورت ھوتی ہے . مناسب نیند کا نہ لینا ، نہ صرف ھمیں بہتر طریقے سے کام کرنے سے دور کر سکتا ہے بلکہ یہ دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھا دیتا ہے . مدافعتی نظام میں کمی واقع کرتا ہے اور ھمیں وزن کی زیادتی کی طرف کے جاتا ہے . کیسے ؟ اگر ہم تھکے ہوۓ اور نیند کی عالم میں ہیں تو کچھ توانائی حاصل کرنے کے لئے ہم کچھ میٹھا کھانے اور پینے کی اشیاء اپنے قبضے میں لیں گے اور تھکاوٹ کی وجہ سے ہم اپنی روزانہ کی جسمانی سرگرمیوں میں کمی کر دیں گے . ہم برقی اٹھاؤ لیں گے جبکہ ھمیں سیڑھیاں چڑھنا چاہیے ھو گا اور بہت زیادہ گاڑی چلائیں گے . توانائی کی کمی ھمیں جم ( ورزش گاہ ) جانے سے باز رکھ سکتی ہے اور یہ چیز ھمیں اوکسائے گی کہ ہم اپنے لئے کھانا بنانے کی بجاۓ بنی بنائی خوراک منگوائیں . نیند کی کمی ، وزن میں زیادتی اور صحت کے بگاڑ کو فروغ دینے سے ایک غیرمعیاری چکر شروع ھو سکتا ہے

٢ ) یہ سیکھنا کہ اپنے مخالفین کو کیسے معاف اور نظرانداز کرنا ہے ، ھمیں زیادہ دیر زندہ اور خوش رکھ سکتا ہے . یہاں ایک مشاہدہ یہ ظاہر کرتا ہے زیادہ دیر تک کسی شخص یا چیز پر غصّہ برقرار رکھنا ہماری اچھی صحت اور حالت پر نقصان دہ اثرات رکھ سکتا ہے ، جس میں بلند فشار خون ، پریشانی اور ڈپریشن ( ملال ) شامل ہے . ایک اچھے مشاہدے کے مطابق جسمانی سرگرمی اینڈورفنز( پیٹاٹری گلینڈ سے نکلنے والا ) نکلتے ہیں جو دباؤ کی سطح کو کم کر کے ھمارا مزاج بہتر بناتے ہیں

٣ ) جسمانی سرگرمی  عمر کو کم کرنے والی ایک  مستعد حکمت عملی ہے . جیسے کہ یہ دل کی بیماریوں کے امکان کو کم کرتی ہے اور دباؤ کو قابو میں لاتی ہے . میٹابولزم ، ہڈیوں کی کثافت ، پٹھوں کی جسامت ،طاقت اور استقلال عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ کم ھو جاتے ہیں . تاہم ھم اسے روک سکتے ہیں اگر ھم خود کو ایسی سرگرمی میں مشغول کر لیں جو ہمارے پٹھوں کو ابھارے . جیسے جیسے یہ قوت کی بڑی سطح تک جاتا جاۓ گا ہم اس کے معمول کے مطابق عادی ھوتے جائیں گے . مزید یہ کہ ورزش کرنے کی ایک بڑی وجہ ، گر کر چوٹ لگنے کے امکان کو کم کرنا ہے اور اگر ایسا ھو جاۓ ٹھیک ہونے کے وقت میں کمی لانا ہے . ایک زخم جو ہماری حرکت پذیری کو محدود کرتا ہے اور نتیجے کے طور پر ہماری خودمختاری ، ہماری صحت پہ ضرب لگانے والا ہماری زندگی کا زبردست خطرہ ہے

٤ ) ھم جانتے ہیں کہ جیسے جیسے ھم بوڑھے ھوتے جاتے ہیں ہماری جلد کے خلیے خشک ھوتے جاتے ہیں . بدقسمتی سے ھم اس ضمن میں کچھ زیادہ نہیں کرتے اگرچہ ہمارے پاس ایک میدہ پلاسٹک سرجری کے طور پر جانا جاتا ہے . اچھی مقدار میں پانی پینا ہماری جلد کے خلیوں کو اچھی طرح تر رکھ کر کے اس پہ بڑھتی عمر کے اثرات کو کم کر کے برقرار رکھے گا . ھمیں کتنا پانی پینا چاہیے ؟ ایک عام اصول کے مطابق مردوں کو تقریبا تین لیٹر اور عورتوں کو ٢.٢ لیٹر پانی پینا چاہیے . لیکن اگر ھم ورزش کرتے ہیں یا پھر ھمارا وزن زیادہ ہے تو اس اندازے میں مزید پانی شامل کرنا چاہیے

٥ ) سگریٹ نوشی سے پرہیز کریں . کیا ھمیں سچ میں اس کے بارے میں کسی یاد دہانی کی ضرورت ہے ؟ کیا ھم نے اس کے بارے میں اب تک کوئی تجویز نہیں لی ؟سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں اور پھیپھڑوں کے کینسر کے امکانات کو بڑھاتی ہے بلکہ عمر کے اثرات کو بھی تیزی سے بڑھاتی ہے . ہماری جلد کے خلیوں کو کم لچکدار بنا کر جھریاں پیدا کرنے ، سورایسس ( جلد کی پرانی بیماری ) اور جلد کی رنگت خراب ہونے میں سگریٹ نوشی کا اہم کردار ہے

٦ ) ایک اور بڑی چیز کھلی دھوپ ہے . دھوپ میں زیادہ دیر بغیر کسی حفاظتی اقدام میں رھنا ناگہانی طور پر ہماری جلد کے خلیوں میں عمر بڑھنے کے عمل کو فروغ دیتا ہے . زیادہ اہم یہ ہے کہ جلدی کینسر المناک طور پر ایک حقیقی وبا بن جاتی ہے لیکن لوگوں کی زندگی کے لئے خطرہ جو اپنی جلد کو بغیر کسی سن سکرین ( سورج کی شعاؤں سے بچاؤ کا کیمکل ) کے سورج کے سامنے بےنقاب کرنے کے خطرے کو نظرانداز کرتے ہیں

یہ تجاویز جو میں نے مہیا کی ہیں بہت زیادہ مددگار ہیں لیکن آخری بات یہ ہے کہ آپ اپنے ذہن میں بڑھتی ھوئی عمر کا کیا انتظام کرتے ہیں ، یہ زیادہ اہمیت کا حامل ہے . ہماری جلد جھری زدہ بن جاۓ گی اور ہمارے جوڑ سخت ھو جائیں گے لیکن اگر ھم اپنے سفید ھوتے بالوں کی طرف اچھا رویہ رکھیں گے تو یہ کسی بھی اوپر بیان کی گئی تجاویز سے زیادہ فائدہ دے گا

*    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *    *

اگر آپ کو میرے آرٹیکلز پسند آتے ہے تو براہ مہربانی بلاگ کے اوپر بز کے خانے میں کلک کریں . میں تہہ دل سے آپ کے تعاون کا شکرگزار ھوں . شکریہ

اگر آپ بھی بلاگز لکھنا چاہتے ہیں مگر فلم اینکس میں ابھی تک رجسٹر نہیں ہوۓ تو ابھی یہاں سے رجسٹر ھو جایئں جوائن ھوں  اور اپنا سفر شروع کریں . آپ دنیا بھر کے رائیٹرز کی فیملی کو جوائن کرنے والے ہیں جو آپ کی کہانیوں کو پڑھنے کے لئے بے چین ہیں . جیسے ہی آپ رجسٹر ھوں  میرے پیج کو رکنیت کا درجہ دیں فلم اینکس پر . آپ بہت تھوڑے وقت میں ہی آمدنی کمانا شروع کر دیں گے

اگر آپ پہلے سے ہی فلم اینکس میں آرٹیکلز لکھ رہے ہیں تو میرا آپ کو مشورہ ہے کہ آپ میرا یہ آرٹیکل ضرور پڑھیں :اس سے آپ کو اندازہ ھو جاۓ گا کہ آپ کو اچھا لکھنے کے لئے کیا کچھ چاہیے فلم اینکس میں کامیاب ہونے کے لئے . کیا آپ میرے بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں ؟؟ تو میرا انٹرویو دیکھیں  میرا انٹرویو   فلم اینکس کے ساتھ

اور میرے خیالات سے آشنا ھوں جو کہ سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل لٹریسی سے متعلق ہیں 

گیاکومو کرسٹی  

سینئر ایڈیٹر انیکس پریس

فلم اینکس

اگر آپ میرے پچھلے کسی بلاگ کو پڑھنے سے رہ گئے ہیں تو آپ میرے ذاتی صفحے پہ تلاش کر سکتے ہیں: http://www.filmannex.com/Giacomo

سکتے ہیں اور فیس بک پر بھی کنیکٹ ھو سکتے ہیں @giacomocresti7  آپ مجھے ٹویٹر پر فالو کر  Giacomo Cresti.

                         



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160