ہمارا شہر ہری پور ہزارہ

Posted on at


 

ہمارا شہر ہری پور ہزارہ صوبہ خیبر پختوں خواہ کا ایک اہم ضلح ہے یہ ضلح تعلیمی اعتبار سےپاکستان بھر میں مقبولیت رکھتا ہے اس کے ہر چھوٹے بڑے گاؤں اور ہری پور شہر میں بہت مقبول اسکول اور کالج واقح ہیں اس ضلح میں تقریبآ 200 سے 300 تک اسکول واقح ہیں اس میں 2 یونیورسٹیز  ہیں ہری پور یونیورسٹی جو کہ نیم سرکاری ہے تعلیم کے لحاظ سے اہم کام سرانجام دے رہی ہیں اس کے علاوہ لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے الگ الگ ڈگری کالجز بھی ہیں اس شہر کے بہت سے طلبا اور طلبات ملکی سطح پر اپنی قابلیت دیکھا رہے ہیں اس میں بہت سے ٹیکنیکل کالج بھی ہیں تعلیمی میدان میں مشھور گاؤں ٹھپرہ اور کوٹ نجیب اللہ اور اس کے علاوہ بہت سے گاؤں میں  لٹریسی ریٹ  100فیصدہے

 

یہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں آتا ہے اس میں بولے جانے والی زبان ہندکو ہے بہت سے علاقوں میں پختون آباد ہیں جو پشتو بولتے ہیں افغان مہاجرین اس شہر پر بھی بہت اثر انداز ہوے

اس وقت ہری پور میں 80 فیصد کاروبار پختون مہاجرین کا ہے ہندکو ایک میٹھی زبان ہے جس میں بہت سے الفاظ اردو کے بھی شامل ہیں

ہری پور اور اس کے اطراف میں بہت سی اہم فصلیں اگائی جاتی ہیں جن میں گندم اور مکئی شامل ہیں اس کے علاوہ ہری پور کے اطراف گاؤں میں سبزیاں زیادہ اگائی جاتی ہیں ہری پور میں بہت سی سبزی منڈیاں بھی ہیں جن کی وجہ سے کاروبار زندگی بہت تیزی سے چل رہا ہے اس کے علاوہ ہری پور اور اس کے اطراف کے گاؤں میں بہت سے باغات ہیں جن کی وجہ سے پھلوں کی کبھی کمی نہ ہوئی ہری پور کی لوکاٹ پورے پاکستان میں مشھور ہے پاکستان اسے برآمد کر کے زرہ مبادلہ بھی کماتا ہے

ہری پور کا سب سے مشھور ڈیم تربیلا ڈیم ہے اور یہ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیم ہے اس ڈیم کے اطراف کے رہنے والے ماہے گیری سے وابسطہ ہیں اس کے علاوہ ڈیم پاکستان کی 70 سے 80 فیصد بجلی پیدا کر رہا ہے اس ڈیم کی خوبصورتی میں اور اضافہ ہو جاتا ہے اور زیادہ تر تفریع کے لئے اس ڈیم کا رخ کرتے ہیں

اس کے علاوہ ہری پور میں بہت سے طبی ادارے ہیں جو لوگوں کی بہبودوفلاح کے لئے کام کر رہے ہیں اس میں سرکاری ہسپتال یعنی سول ہسپتال لوگوں کے مفت علاج کے لئے ہیں اس کے علاوہ نیا ہسپتال ہے جس میں غریبوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے اور بہت سے پرائیویٹ ہسپتال لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں جن میں یحییٰ ہسپتال بہت مشھور ہے

ہری پور میں سول عدالت بھی ہے غیر جانبدار انتظامیہ کی وجہ سے عدالت کے حالات خراب ہیں جن کو درست کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اس کے علاوہ ہری پور میں ایک بڑی ٹیلی فون فیکٹری بھی ہیں جن کی وجہ سے ان کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے ٹیلی فون فیکٹری سے پرے پاکستان میں ٹیلی فون سپلائی ہوتے ہیں ٹیلی فون کے کم استمعال کی وجہ سے یہ فیکٹری خسارے میں جا رہی ہے

اس میں پاکستان کی سب سے بڑی سینٹرل جیل واقح ہے جہاں پاکستان کے بڑے بڑے مجرم قید ہیں آج کل سینٹرل جیل کو بہت سے سیکورٹی خدشات کا سامنہ کرنا پڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے صوبائی حکومت نے بہت سے اقدامات کر رکھے ہیں اس کے اندر جانے والے راستوں پر سیکورٹی کے بہت سے انتظامات کئے گئے ہیں

ہری پور اپنے ثقافتی اقدار کی وجہ سے بھی بہت مشھور ہے یہ ایک ثقافتی شہر ہے ان شہر کے لوگوں کا لباس شلوار قمیض اور کرتا ہے سردیوں میں لوگ گرم چادریں اوڑھتے ہیں اور شادی بیاہ کی رسومات کے لئے ہری پور میں بہت سے شادی ہال ہیں جن میں عثمان میرج ہال آفاق اتمان اور حال میں ہی بننے والا بلاول میرج ہال بہت مشھور ہیں ہری پور کے لوگ بھی دکھ سکھ میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں اس کے علاوہ ہری پور کے لوگ بہت مہمان نواز بھی ہیں

ہری پور کا بازار بھی وسیح ہے اور ہر چیز اس بازار سے آسانی سے دستیاب ہے اور اس میں بہت سے جوتوں اور مختلف اجناس کی مارکیٹ اور خوبصورت کپڑوں کی بوتیکس ہیں

 



About the author

160