(حصہ اول )ماحولیاتی آلودگی کے اسباب اور اس کے خاتمے کے لیے تجاویز:۔

Posted on at


 

 

 

آلودگی کے لغوئ معنی ناپاکی یا گندگی کے ہیں اور اس سے مراد قدرتی یا فطری ماحول میں گندگی کا پھیل جانا کے ہیں اگرچہ انسان اپنہ زہانت اور محنت سے ماحول پرقابو پا لیتا ھے لیکن وہ قدرتی ماحول سے لازمًا متاثر ہوتا ھے انسان ہمیشہ سے اپنے قدرتی ماحول سے جنگ کرتا رہا ھے تا کہ اسی اپنی ضرورت کے مطابق ڈھال سکے انسان نے جہاں اپنی ساہنسی ترقی سے ماحول کو سنوارا ھے وہاں ماحول کو خراب بھی کیا ھے انسانی سرگرمیوں کے باعث ماحول پر جو منفی اثرات ظاہر ھوتے ہیں انہیں ماحولیاتی آلودگی کا نام دیا جاتا ھے

آکسیجن سے شبستان عناصر تابناک

مضطرب ہر زی نفس اس کی رفاقت کے لیے

اسلام صفائی پسند دین:

اسلام نےصفائی کے معاملے  میں بہت زور دیا ھے اور صفائی کو آدھے ایمان کے برابر قرار دیا ھے

ارشاد نبوئ ھے۔

اسلام کی بنیاد نفاست اور پاگیزگی پر ھے"

 

قدرتی نظام  میں بے جا انسانی مداخلت:

انسان اپنے مفاد و مقاصد کے لیے قدرتی نظام میں بے جا مداخلت کر رھا ھے۔

 فطرت کی تباہی کبھی ترقی کی بنیاد نہیں بن سکتی ۔ انسان زاتی مفاد کے لیے جنگلات کا خاتمہ کر رہا ہے جس سے درجہ حرارت بڑھ رہی ھے اور اس سے برف بہت جلد پگھل رہی ھے اور اس سے انسان زراعت  میں بہت نقصان اٹھا رہا ھے

بے مثل قدرتی انتظام :۔

اگر ھم قدرتی نظام کو دیکھیں تو اس میں بہت اچھا نطام ھوتا ھے ھر چیز اپنے سلیقے میں بہتر انجام دے رہی ھے

آلودگی بے شمار بیماریوں کا سبب:۔

آلودگی سے بے شمار بیماریاں پیدا ہوتی ہیں جس سے ہر انسان کو بیماری میں مبتلا کر دیتی ھے ان بیماریوں میں یرکان،زیا بطیس، اور ٹائفید وغیرہ بیماریاں آلودگی کی وجہ سے پھیلتی ہیں

دلوں میں ولولے آفاق گیری کے نہیں اٹھتے

نگاہوں میں نہ ھو پیدا اگر انداز آفاقی

 



160