پاکستان کی داخلی صورتحال سے مراد پاکستان کی امن امان کی صورتحال ہے جو کے ہم سب جانتے ہیں بہت مخدوش ہے .کراچی سے لے کر خیبر تک دہشت گردی .اغوا براۓ تاوان ،لسانی و مسلکی افسادات کا بازار گرم ہے .پولیس ملک کی داخلی پالیسی کا بہت اہم ادارہ ہے بلکے لازمی جز ہے .ہم سب جانتے ہیں پولیس میں بھرتیاں سیاسی اور شفارشی بنیادوں پر کی جاتیں ہیں .جس سے معاشرے میں بہت برائیاں جنم لیتی ہیں . پاکستان ایک وفاق کا نام ہے اور صوبے اس کی اکائیاں ہوتی ہیں .پولیس حفیہ اداروں کی اطلاعات پر کروائی کرتی ہے مگر پاکستان کی حفیہ اجنسیوں میں رابطوں کا فقدان ہے یا یوں کہے لیجے کے امن امان کے حوالے سے صوبوں اور وفاق میں رابطوں کا فقدان ہے اور اس وقت وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں ٢٦ ایجنسیاں کام کر رہی ہیں مگر آپس میں ان کی کوئی انٹللجینس شئیرنگ نیٹ ورک نہیں ہے . اتنے اداروں کے باوجود امن امان کی صورتحال ٹھیک نہیں جو کے لمحہ فکریہ ہے .کراچی میں بتھے خوری عروج پر ہے رینجرز کی موجودگی کے باوجود حالات ٹھیک نہیں .بلوچہستان میں حالات دگرگوں ہیں پنجابی بلوچ نفرت کا بیج بویا جا چکا ہے .خیبر پختون خوا میں افغانستان کے حالات کی وجہ صورت حال ابتر ہے فاٹا کے مسائل اس سے کہیں زیادہ گھمبیر ہیں .
پاکستان کی داخلی صورتحال
Posted on at