انتخابات میں خواتین کا کردار

Posted on at

This post is also available in:

انتخابات میں حصہ لینے کیلۓ جسطرح مردوں کا حق ھے اسی طرح خواتین کا بھی ھے۔اور اسی طرح یہ حق بھی ہیکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرے اور اپنے مستقبل کو تابناک بناۓ۔

جی ھاں  مرد اور خواتین کے ایک جیسے حقوق ہیں تا کہ وہ اپنے مستقبل ،اپنے ملک ،اپنے لوگوں اور اپنے گھر والوں کیلۓ  انتخابات میں شرکت کریں۔۔اور  معاشرے کا آدھا حصہ تو ویسے بھی خواتین ہی ہیں۔اس لۓ خواتین بھی ان انتخابات میں حصہ لے سکتی ہیں۔میری نثر میں ملک کے ھر فرد کو انتخابات میں شریک ہونا چاہیۓ اور اپنی مرضی کے نمائیندے کو ووٹ دینا چاہیۓ۔

.

خواتین کو اپنے حقوق کا دفاع کرنا چاھیۓ تا کہ ملک میں مساوات اور عدل و انصاف برقرار رھے۔سال ۲۰۱۴ تک خواتین کیساتھ ناانصافی بڑھتی آرھی تھی اور اب بھی اس بات میں شک ہیکہ پتا نہیں کہ خواتین ان الیکشنز میں حصہ لے سکیں گی یا نہیں۔اور اسکے ساتھ ساتھ یہ بھی سوچتی ہیں کہ ان کے ووٹ دینے سے کوئی ان سے ناراض نہ ھو جاۓ اور ان کے ساتھ دشمنی شروع نہ کر دے۔ اور اگر خواتین راۓ دہی میں حصہ نہ لیں گی تو معاشرہ مشکلات کا شکار ہو جائیگا اور جیسا کہ میں پہلے کہہ چکا ھوں کہ خواتین کسی بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور اگر آدھا حصہ ووٹ نہیں ڈالیں گے تو کیا ھو گا؟؟؟؟؟؟۔

ووٹ ایک امانت ہےاور ہمیں چاہیۓ کہ ہم اس کو صحیح طریقے سے استعمال کریں۔آپ خود اپنے ملک کیلۓ ایک اچھا لیڈر منتخب کریں۔اور آپ کے ایک ووٹ سے ہی افغانستان کا مسقبل ھے۔راۓ دہی میں حصہ لیں اور اپنے ملک اور لوگوں کی قسمت بدلیں۔

  .

صرف یہ ہی نہیں کہ خواتین راۓ دہی میں حصہ لے سکتی ہیں بلکہ ایک نمائینے کے طور پر ووٹ لے بھی سکتی ہیں دونوں طریقوں سے وہ اپنے ملک کے مستقبل  میں حصہ لے سکیں گی۔۔

آجکل کے معاشرے میں ایک عورت اپنی سوچ کو عملی جامہ پہنا سکتی ہے۔اور اس کو جو مختلف حقوق ملے ہوۓ ہیں ان کی بدولت وہ بہت کچھ کر سکتی ہیں۔عدل وانصاف کو معاشرے میں عام کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔اور کسی بھی ملک کی ترقی میں عدل و انصاف اہم حصہ ھے۔ جس معاشرے میں عدل و انصاف کا دور ہو اس میں لوگ بہت تیزی سے ترقی کر سکتے ہیں۔اور بھت کم عرصے میں اپنے ملک میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔

.

فلم اینکس پر میرے اور بلاگز پڑھنے کیلۓ نیچے دیۓ گیۓ لنک پر کلک کریں

http://www.filmannex.com/herat-womensannex

عنایت الله مایار



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160