دہشتگردی ابتداء سے انتہا تک

Posted on at



دہشتگردی اب اک عام فہم اصطلاح ہے جس سے ہر عمر اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد آشنا ہیں۔  خاص طور پر پاکستان پچھلی ایک دہائ سے دہشتگردی کی سنگین اشکال کا شکار ہے۔ یہ تحریر  اس ناسور کی تباہکاریوں کا مکمل طور پر احاطہ کرنے کی متہمل نہیں ہےلہذا  درج ذیل سطور میں  دشتگردی سے متعلق چند بنیادی معلومات فراہم کی گئ ہیں۔



ہمارے پیارے وطن پاکستان کو  کرپشن اور اس جیسی لاتعداد برائیوں سے اس قدر نقصان نہیں پہنچا ہے جتنا دہشتگردی کی وجہ سے ہوا ہے۔ اس کے نطیجے میں ہمیں لاکھوں قیمتی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا ہے جبکہ اربوں میں ہونے والامالی نقصان الگ  برداشت کرنا پڑا ہماری ناتواں معیشت کو۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک ہماری معیشت کو 70 ارب روپے کا خسارہ ہواہے جبکہ یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔ دہشتگردی کے سنگین نتائج کا ذکر کرنا کا فی بحث طلب موضوع ہے۔



ما ہرین کے مطابق پاکستان میں موجودہ دہشتگردی کا آغاز  جنرل ضیا ء کے دور میں ہوا جب  انہوں نے 1980 کی دہائ میں نام نہاد "ISLAMIZATION" کا آغاز کیا۔ ان کی پالیسیوں میں دور اندیشی کا فقدان تھا۔ انہوں نے وقتی مفاد کی خاطر امریکہ کا روس کے خلاف ساتھ دیا اور اپنے ملک کے لیئے ایک  مستقل مسئلے کی بنیاد رکھی۔ افغان جنگ میں حصہ لینا ہمارے لیئے تاریخ کی سب سے بڑی غلطی ثابت ہوئ جس کا خمیازہ پوری قوم آج تک بھگت رہی ہے۔ افغان جنگ میں پاکستانی مداخلت کی وجہ سے دنیا بھر سے مجاہدیں نے پاکستان کا رخ کیا کیونکہ ہمارے قبائلی علاقوں سے ہی وہ افغانستان میں داخل ہوتے اسکے علاوہ انہیں ہر طرح کا اسلحہ بہی فراہمم کیا جاتا جن میں سرفہرست AK47تھی۔ اس کے ملک میں ہی جگہ جگہ مجاہدین کی نرسریاں بہی قائم ہو ئیں ۔  جو کہ پاکستان کی اولین غلطی تھی۔


 



دوسری اہم حماقت ہمارے اس وقت کے قائدین سے یہ ہوئ کہ افغان جنگ کے خا تمے پر ان مجاہدین کی پشت پناہی چھوڑ دی گئ اور ان سے بالکل لاتعلقی اختیار کر لی گئ۔ جبکہ حکمرانوں کو  ان مجاہدین کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی کا بھی انتظام کرنا چاہیئے تھا۔ انہی  مجاہدین کی بعد میں مختلف درجہ بندیاں ہوئیں اور  تحریک ِطالبان پاکستان ، لشکر طیبہ اور  حرکت المجاہدین جیسی کافی  تنطیمیں معرِض وجود میں آئیں۔ آج یہی گروپ ہماری ملکی سالمیت کے لئیے سنگین خطرہ ہیں۔



حکومت اور فوج کو چاہئیے کہ پوری قوم کو اعتماد میں لے کر ان ظالم ، شرپسند اور ملک دشمن قووتوں کا ڈٹ کرمقابلہ کریں اور  اس مملکتِ خدادا کو مزید جانی و مالی نقصان سے بچائیں۔  پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور فوج کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے۔



خدا ہمارے ملک کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائے اور  ہمیں ان مشکلات سے نجات دلائے۔آمین



پاکستان زندہ باد


پاکستان پائندہ باد


 


 



About the author

SalmaAnnex

Haripur, Pakistan

Subscribe 0
160