محبت اور آج کے زما نے میں محبت کی سچا ئی ۔ پا ر ٹ2

Posted on at



اپنے بچھلے آرٹیکل سے میں اپنے آرٹیکل کو جا ری کروں گا جس میں محبت کو متعا رف کرا یا تھا اور اس کا وقوع کس طرح ہو تا ہے پنی سوچ میں بیا ن کیا تھا۔محبت کو ہم اگر بیا ن کرنے لگیں تو ہما رے الفا ظ ختم ہو جائیں لیکن محبت کی تعریف ختم نہیں ہو گی۔ میرا ما ننا ہے کہ محبت دنیا کے سب حسین اور بہترین جرا ئم میں سے ایک ہے ، اس جرم کی پا داش میں انسا ن کا جینا با معنی ہو جا تا ہے اور اس کی زندگی میں ایک اور زندگی کا اضا فہ ہو جا تا ہے۔ محبت ایک ایسا سمندر ہے جس کی لپیٹ میں اگر انسا ن آ جائے تو اس سے انسا ن کا چھٹکا رہ نا ممکن ہو جا تا ہے۔ اور انسا ن جتنی بھی کوشش  لیکن وہ اس میں اور ڈوبتا چلا جا تا ہے، اور کیا اس میں ڈوب جا نے والے اپنی زندگیو ں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں؟ میرا ماننا تو یہ ہے کہ محبت کے سمندر میں ڈوب کر انسا ن ایک نئی زندگی گزارنے لگ جا تا ہےاور یہ زندگی اس کے لیے پہلی زندگی سے زیا دہ خا ص اور اس سے زیا دہ پیا ری ہو تی ہے۔ یہ پہچا ننے وا لے جا ن گئے ہونگے کہ میں کس زندگی کے بارےمیں با ت کر رہا ہوں درا صل یہ زندگی اس کی محبت کی ہوتی ہے جسے اس کا عا شق جینے لگ جا تا ہے۔ اور ہر سا نس میں اسے اپنے پیا ر کی سا نس ملتی ہے ، اس کی سا نسوں میں کسی اور کی سا نسیں موجودہوتی ہیں ۔ہمیں اپنی زندگی کتنی محبت ہوتی ہے اور ہم صورت میں اپنی زندگی کے لیے بہتر سے بہترین کا سوچتے ہیں اور کسی بھی مشکل میں اپنی زندگی کا تحفض پہلے سمجھتے ہیں لیکن محبت کرنے کے بعد انسا ن اپنی زندگی سےزیا دہ اپنے پیا ر کی زندگی کو اہم سمجھتے ہیں اور اپنی زندگی کا تحفظ ہما رے لیے اہم ترین ہو جا تا ہے۔ پیا ر کا اثر یہ بھی ہوتا ہے کہ انسا ن اپنی محبت کی خوشی اور اس کی مسکرا ہٹ کے لیے کچھ بھی کرنے کو تیا ر رہتا ہے اور انسا ن چا ہتا ہے کہ اس کا پیا ر ہمیشہ خوش رہے اور یہا ں تک کے وہاپنی خوشی کو بھی بھو ل جا تا ہی۔



لیکن ایک سوا ل یہ بھی ہے کہ کیا یہ پیا ر انسا ن سے اس کی زندگی چھین لیتا ہےہے اورکیا  انسان کی اپنی زندگی کی اہمیت ختم ہو جا تی ہے تو اس کا یہ جواب بھی ہے کہ اصل میں پیا ر کرنے والے کی اپنی جا ن اس کی محبت میں چلی جا تی ہے جس طرح اس کی محبت کی جا ن اس میں آ جا تی ہے۔ تو اس طرح دونوں ایک دوسرے کی زندگی گزارنا شروع کر دیتے ہیں اور اپنی زندگیا ں چھوڑ ایک دوسرے کی زندگیاں بن جاتے ہیں اور ایک دوسرے کی خوشی کے لیے اپنا ہر کام کرتے ہیں اور پوری کوشش کرتے ہیں کے ان کا پیا ر خوش رہے ۔ تو اس طرح دونوں کی زندگیا ں ایک دوسرے کی ہو جاتی ہیں اور اس سے ان کی زندگیوں میں اور بھی خوشیا ں آجاتی ہیں۔ محبت اسی طرح ایک ایسا حسین سمند ر ہے کہ جس میں ڈوب کر انسا ن ایک نئی زندگی پا لیتا ہے اور پھر وہ ڈوبتے وقت اپنے لئے کوئی سہا را نہیں ڈھونڈتا ہے ۔اور وہ چا ہتا ہے کے پیا ر کی گہرا ئیوں میں وہ ڈوبتا چلا جائے اور ڈوبتا چلا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



میرا ماننا یہ بھی ہے کہ انسا ن پر محبت کا ایک بہت پیا رہ اور زندگی کو تبدیل کرنے والا اثر ہوتا ہے۔ پیا رانسا ن کی زندگی، اخلاق اور زبان نرمی پیدہ کر دیتا ہے۔انسان کتنا بھی سنگدل اور سخت زبان کیو ں نہ ہو وہ ایک دم فوم کی ما نند نرم ہو جاتا اور اسکی زبا ن میں نرمی اور خلوص آ جاتا ہے۔ کچھ لوگ سخت زبان اور سخت لہجہ رکھنے والے ہوتے ہیں  لیکن محبت ایک ایسی چیز ہے جو انہیں موم کی طرح نرم کر دیتی ہے اور جب محبو ب سا منے ہو تو ان کی زبا ن اتنی نرم ہو جا تی ہے کہ وہ کسی صورت غصہ نہیں کر سکتے۔ اکثر اوقا ت تو ایسا بھی ہو تا ہے کہ انسا ن اگر زبا ن کا بہت تیز بھی ہو توبھی محبوب کے سا منے آ کر اس کی زبا ن لڑکھڑا نے لگ جا تی ہے۔ میں نے اکثر اوقات یہ بھی دیکھا ہے کہ انسا ن اتنا پریشا ن ہو جاتاہے کہ وہ محبوب کے سامنے بولنا کچھ اور چاہ رہا ہوتا ہے لیکن بولنے کچھ اور لگ جا تا ہے۔ میں اپنے اگلے آرٹیکلمیں یہیں سے شروع کروں گا۔۔۔




About the author

babar-jamil

I belong to beloved land of Pakistan, a peaceful country. I did my Bachelors in 2012 in the field of Electronics Engineering. I love being here at FilmAnnex and I think it is a great opportunity site for miniatures of video producers and blog writers.

Subscribe 0
160