قورمہ

Posted on at


قورمہ کھانے میں بہترین اور لزیز ہوتا ہے اگر سہی پکا ہوا ہو قورمہ غزائیت سے بھر پور ہوتا ہےکیونکہ اس میں گوشت گھی اور مصالحہ جات کا استعمال ہوتا ہے قورمہ بنانے کا آسان طریقہ یہ ہے گوشت آدھا کلو گھی آدھا پائو 125 گرام ادرک باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ پیاز دو عدد نمک حسب قدرت خشک دھنیا پسا ہوا ڈیڈ دو چمچ سرخ مرچ ڈیڈ دو چمچ کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ چھوٹی الائچی دوعدد بڑی الائچی دو عدد دال چینی پسی ہوی ایک چوتھائی چمچ بادام۔




ایک چھٹانک دہی یا ٹماٹر آدھا پائو ہرا دھنیا تھوڑے سے پتے کٹے ہوئے گوشت لے کر اس کی چکنائی اور پھپھڑے وغیرہ اچھی طرح صاف کرکے چھنی میں ڈال کر اچھی طرح دھولیں بادام کی گریاں گرم پانی میں ڈال کر ان کا چھلکا اتار لیں دیکچی میں گھی ڈال کر پیاز سرخ کرلیں اور پھر گھی میں سے نکال کر سیل پر پاریک پیس لیں گھی میں باقی مصالحے ادرک پیاز لہسن اور تمام دوسرے مصالحہ جات ڈال کر بھون لیں پھر اس میں گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر بھوئیں جب مصالحوں کی بھنی ہوئی خوشبو آنے لگے۔



تو اس میں دو پیالی پانی ڈال کر ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر گوشت کو گلنے کیلئے رکھ دیں جب گوشت گل جائے اور پانی سوکھ جائے تو اس میں ٹماٹر یا دہی ڈال کر بھونیں جب مصالحوں کی بھونی ہوئی خوشبو آنے لگے تو مزید پانی ڈال کر مناسب شوریا بنالیں قورما میں بادام اور پسا ہوا گرم مصالحہ اور باریک کترا ہوا دھنیا ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر دو سے تین منٹ کے لئے دم پر رکھیں دیکچی چولہے سے اتارلیں مزیدار قورمہ تیار ہے اس کو ڈونگے میں نکال کر پیس کریں۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160