مدد

Posted on at


پر سکون اور خوشگوار زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہے کہ لوگوں میں حسن سلوج۔سخاوتاور ہمدردی کے جزبات ہوں ایسا معاشرہ جس میں لوگ ایک دوسرے کی مدد کریں ایک دوسرے کی ضرورت کا خیال رکھیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنا انسان کو دوسرے کی ضرورت کا خیال رکھیں ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آنا انسان کو بلند اور ممتاز کرتا ہے مسلمانوں کی تاریخ حسن سلوک اور احترام انسانیت سے بھری پڑی ہے بعض لوگوں میں جزبہ ہمدردی دوسروں کی نسبت ذیادہ ہوتی ہے۔



اور وہ قدم قدم پر اس کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں اسلامی تاریخ گواہ ہے صحابہ کرامؓ نے ہر مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی مدد کی اور ان کی ضروریات کو اولین ترجیح دی ہمیں اپنے اردگرد گلی محلے میں ضرورت مند نظر آتے ہیں ہمیں چاہیے ان کی مدد کریں غریبوں اور مسکینوں کو کھانا کھلا کر ان کی مدد کی جا سکتی ہے غریب خاندان کی مالی مدد کر کے ان کی ضروریات پوری کی جاسکتی ہے بہت سے بچے ایسے ہیں جو سکول نہیں جا سکتے ہم انھیں تعلیم دلوا کر انھیں معاشرے کا آچھا شہری بنا سکتے ہیں۔



اسی طرح ہم چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھیں تو ہمارا معاشرہ جنت کا نمونہ بن سکتا ہے اسی طرح اگر ہمارے محلے میں گلی میں کوئی بیمار ہے تو اسے ہسپتال لے جانے میں اس کی مدد کر سکتے ہیں انسان دنیا میں کسی نہ کسی طرح دوسرے انسان کی مدد کر سکتا ہے لیکن حقیقت میں یہ اپنی مدد ہوتی ہے کیونکہ آج ہم کسی کی مدد کریں گے تو کوئی ہماری بھی مدد کرے گا آچھا برا وقت ہر انسان پر آتا ہے اگر کوئی مشکل وقت میں ہمارے کام آتا ہے تو ہمیں بھی چاہیے کہ مشکل وقت میں اس کی مدد کریں دین اسلام بھی ہمیں ہی درس دیتا ہے۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160