آرام دہ نشست( کمر دردہو نہ ہو ضروری ہے)

Posted on at


 

ہر دس میں سے آٹھ افراد اپنی زندگی میں کسی نہ کسی مرحلے پر کمر کے درد کا ضرور شکار ہوتے ہیں مردوں کی نسبت عورتوں میں اس تکلیف سے دوچار ہونے کی شرح زیادہ پائی جاتی ہے دوران حمل اور بعد از حمل ہڈیوں اور پٹھوں کے کمزور ہو جانے سے عورتوں میں کمردرد کی شکایات عام ہیں اس پریشان کن مرض کے سدباب کے لیے جہاں کئی اقدام تجویز کئے گئے ہیں ان میں درست نشست کا انتخاب ایک اہم ترین نکتہ ہے ماہرین طب کہتے ہیں کہ ایک موزوں اور آرام دہ کرسی نہ صرف کمردرد کے خطرہ کو کم کردیتی ہے بلکہ مسلسل ذہنی تناو اور دیگر عوارض میں بھی خاطرخواہ کمی کر سکتی ہے

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ااپ کے جسم کے لیے کونسی کرسی موزوں ہو گی اس کے لیے درج ذیل باتیں ذہن میں رکھیں

۔ ایسی کرسی خریدیں یا ایسی نشست کا انتخاب کریں جس پر بیٹھ کر آپ کے پاوں پوری طرح زمین پر لگ رہے ہوں

۔ ٹیک لگانے کی صورت میں آپ کی پوری کمر یا کم از کم کمر کے  درمیانی حصہ کو سہارا مل سکے وہ کندھوں سے آگے کی طرف رہ سکے

۔ اطراف میں بازوں کو سہارا دینے کی صورت میں آپ کے کندھے اپنی قدرتی حالت مین رہیں یعنی کھڑے ہو نے کی حالت سے زیادہ جھکے ہوئے نہ ہوں اور نہ ہی آپ کو بازوں کو  سہارا دینے کے بعد کندھوں کو اوپر اٹھانا  پڑے۔۔    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160