خدمت انسانیت

Posted on at


اللہ تعالیٰ کی عبادت اور طاعت ہم سب مسلمانوں پر فرض ہے اور پھر اس کے بعد انسانی زندگی کا مقصد خدمت خلق ہونا چاہیے میں بھی انسانی خدمت کو اپنا مقصد بنانا چاہتا ہوں میں اپنے گھر والوں والدین رشتے داروں پڑوسیوں اور اہل وطن کی خدمت کرنا چاہتا ہوں ایک انسان ہی دوسرے انسان کے کام آتا ہےن یہی عین عبادت ہے یہ ترقی یا فتہ دور ہے میں بھی تعلیم حاصل کرنا چاہتا ہوں اور اس کے لیے دن رات محنت کرنا چاہتا ہوں۔



اس کے ساتھ کوئی ہنر حاصل کر کے اپنا مستقبل سنوارنا چاہتا ہوں تاکہ میں ایک خوشحال اور باوقار زندگی گزار سکوں میں کسی کے در کا محتاج نہیں رہنا چاہتا اور نہ کسی پر بوجھ بننا چاہتا ہوں اور ایک صاف ستھری زندگی گزارنا چاہتا ہوں میں تعلیم حاصل کر کے ڈاکٹر کا پیشہ اپنانا چاہتا ہوں کیونکہ ڈاکٹر کا پیشہ ایک معزز اور باوقار ہے اور مجھے بہت پسند ہے کیانکہ میں دیکھتا ہوں آجکل اگر کسی ڈاکٹر سے ملنا ہو تو پہلے ٹائم لینا پڑتا ہے اور پھر فیس بھی بہت ذیادہ لیتے ہیں۔



مریض کے پاس اتنی رقم ہے تو علاج ہو گا غریب آدمی کے لیے بہت مشکل ہے میں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتا ہوں مجھے بہت دکھ ہوتا ہے جب میں مختلیف امراض کے ستائے مریضوں کو دیکھتا ہوں اس لیے میں ڈاکٹری کے پیشے میں آنا چاہتا ہوں ہمارے ملک میں ڈاکٹروں کی کمی نہیں مگر آچھے ڈاکٹروں کی کمی ہے میں اس کمی کو پورا کرنا چا تاکہ اپنے ملک اور قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں تاکہ اپنے ملک اور قوم کی خدمت کر سکوں۔




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160