جادو گروں کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں؟ حصہ اول

Posted on at


جادو گروں کے خلاف کوئی ایکشن کیوں نہیں؟ حصہ اول


 



 


معاشرے میں آج کل جادو گروں اور جادو کروانے والوں کی بہت زیادہ تعداد موجود ہے پڑے لکھے لوگ ان لوگوں کے پیچھے ہوتے ہیں دیکھنے میں آیا ہے کہ اچھے خاصے لوگ جن کا کوئی کام نہیں ہو رہا ہوتا وہ بجائے اللہ کی ذات پر بھروسا کرنے کے ان بے ایمان لوگوں کا سہارا لیتے ہیں اور اپنا ایمان بھی خراب کر لیتے ہیں یعنی پڑھے لکھے لوگ جاہلوں والی حرکات کرتے ہیں اور ایمان سے بے دخل ہو جاتے ہیں۔


 



 


جادو کرنے کو برے لوگوں نے پیشہ بنا لیا ہے وہ جادو نہیں کرتے صرف جادو کا نام استعمال کرتے ہیں اور مختلف ترکیبوں سے لوگوں کو بے وقوف بناتے ہیں اور لوگ بے وقوف بنتے بھی ہیں اور ہزاروں روپے اور زیورات ان کو دے دیتے ہیں اور خود برباد ہو جاتے ہیں یہ لوگ سوائی انتشار پھیلانے کے اور کچھ نہیں کرتے اور لوگوں کو اپنی باتوں میں لا کر انہیں پریشان اورلوٹتے ہیں۔


 



 


جادو گروں کی تعداد اتنی زیادہ ہو گئی ہے کہ ہر گلی محلے میں آپ کو ان کے اڈے اور اشتہار لگے نظر آئیں گے اور خیرت کی بات یہ ہے کہ ان کو کوئی پوچھنے والا بھی نہیں کہ یہ لوگوں کے ساتھ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔



About the author

160