آنکھوں کے گرد حلقے نہ صرف بدنما دکھائی دیتے ہیں بلکہ آپکی پوری شخصیت کو بیمار اور نڈھال رکھتے ہیں آنکھوں کے گرد حلقوں کی تین بری وجوہات ہیں، ایک نیند کی کمی، دوسری جسم میں پانی کی کمی، تیسری آپکے چشمے کا ضرورت سے زیادہ بھاری فریم
چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ سے نو گھنٹے سونا ضروری ہے پانی کی مقدار عام حالت میں بارہ گلاس اور گرمیوں میں پندرہ سے اٹھارہ گلاس روزانہ ضروری ہیں اکثر خواتین سمجھتی ہیں کہ آنکھوں کے گرد حلقے کوئی خاندانی بیماری ہے جس سے نجات ممکن نہیں ہے یہ خیال غلط ہے ،خاندان یعنی گھر کے افراد میں ہر شخص کی آنکھوں کے گرد حلقے ہونے کی وجہ ہے آپکے رہن سہن کا غیر معتدل طریقہ جس میں خوراک میں غزائیت کی کمی اور رات کو دیر تک جاگنا شامل ہے اگر آپ اپنی یہ عادات درست کرلیں تو اس مسئلے کا حل ممکن ہے
پرانے حلقوں کوکم کرنے کے لیے کسی بھی اچھی کریم میں لیموں ملا کر روزانی صبح و شام آنکھوں کے گرد دائرے بنائے تقریبا دو منٹ تک ، دائرے بنانے کے لیے چھوٹی انگلی کے برابر والی یعنی جس پر انگوٹھی پہنائی جاتی ہے اس کا استعمال کریں اس انگلی میں زور کم ہوتا ہے اور یہ انکھوں کے گرد مالش کے لیے مناسب ہے کیونکہ چہرے کے اس حصے پر جلد نازک ہوتی ہے لہذا دوسری انگلیوں سے کیا جانے والا مساج آنکھوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے مالش کے بعد استعمال شدہ ٹی بیگ آنکھوں پر رکھیں بہتر ہوگا کہ ٹی بیگ ٹھنڈا کرلیں اس طریقے کو روزانہ دو بار استعمال کریں یعنی صبح و شام ، ایک ماہ کے اندر نتائج سامنے ہونگے
کسی بھی نسخے کو استعمال کرنے کے پندرہ دن سے ایک ماہ کے بعد نتیجے کی توقع کرنی چاہیے اکثر خواتین جلد نتیجہ نہ ملنے صورت میں بددل ہو کر نسخے پر عمل کرنا چھوڑ دیتی ہیں اور کسی دوسرے نسخے کی تلاش شرع کردیتی ہیں اسطرح نسخے تبدیل کرنے سے جلد اور بال بہت متاثر ہتے ہیں آجکل بازار میں بھی آنکھوں کے حلقے ختم کرنے والی آئی کرم اور آئی جیل دستیاب ہیں ان کا روزانہ تین ماہ تک استعمال آپکو حلقوں سے نجات دلا سکتا ہے آنکھوں کے حلقوں کے لیے اگر آلو باریک اور گول کاٹ کر آنکھوں پر کچھ دیر تک رکھیں تو اس سے بھی بہت فائدہ ہ گا۔