بیٹھہ کے پانی پینا ایک عظیم سنّت

Posted on at


سنّت کے لغوی معنی کسی کا بھی وہ فعل یا کام  کرنے کا طریقہ ہے جو اس نے خود کیا ہو . اور سنّت نبوی وہ کام ہیں جوہمارے پیارے نبی صلّی الله علیه وسلم نے کیے ہیں . روز مرّہ زندگی کو اگر ہم اپنے نبی کے فعل یعنی سنّت کے مطابق ڈھال لیں تو ہماری زندگی پر سکوں اور خوش حال ہو سکتی ہے

                                                         

                                           .آج میں آپ کو اس سنّت کے  بارے میں بتانے جا  رہا ہوں جس پے عمل کرنا نہایت آسان ہے اور اس پے عمل کرنے سے ہمیں بہت فوائد حاصل ہو سکتے ہیں مگر بد قسمتی سے ہم اس سنّت کو بڑی بے باکی سے چھوڑ رہے ہیں
وہ عظیم سنّت بیٹھہ کے پانی پینا ہے

                

ہمارے نبی صلّی الله علیه وسلم نے فرمایا کے جب تم کھڑے ہو کے پانی پیتے ہو تو اگر تم اپنے پاس کھڑے شیطان کو دیکھہ لو تو تم پانی پینا ہی چھوڑ دو . اور بد قسمتی سے آج ہمارا معاشرہ اس لعنت کا بری طرح سے شکا ر ہے

دوستو ہم نے پانی پینا ہوتا ہی ہے اگر ہم بیٹھہ کر سنّت کے مطابق پانی پی لیں ایک تو ہماری پیاس بجھہ جاتی ہے اور دوسرا یہ کہ ہمیں بہت سے دنیا وی اور اخروی فوائد حاصل ہوتے ہیں . رسول صلّی الله علیه وسلم نے ارشاد    فرمایا میری امّت میں سے  جو شخص میری ایک سنّت کو زندہ کرے گا الله عزوجل اس کو ١٠٠ شہیدوں کا ثواب عطا فرماے  گا

 

                                                                 

اور شہید کا درجہ پانے کے لئے مسلمان کو اپنی زندگی کی قربانی دینی پڑتی ہے . پھرکہیں جا کے شہید کا درجہ ملتا ہے .

پانی پینے کی چار سننتیں ہیں

١- دائیں ہاتھہ سے پانی پینا کیوں کے بائیں ہاتھہ سے شیطان پیتا ہے .(مسلم حد یث # 5267

٢- بسم الله پڑھہ کے پینا اور پی کے الحمدلللہ کہنا (ترمزی حدیث # 1947

٣ بیٹھہ کر پینا کیوں کے کھڑے ہو کے شیطان پیتا ہے (مسلم حدیث # 5274

٤ تین سانس میں پینا اور سانس لیتے وقت برتن کو منہ سے علیحدہ کرنا (حدیث # 5285 اور 5287)

الله عزوجل ہمیں ہمییشہ پانی بیٹھہ کے پینے کی توفیق عطا فرما ے آمین ثم آمین

 

 

 

 

 

 

%MCEPASTEBIN%



About the author

160