ایلزبتھ پلوشے آف بٹ کوائن فاؤنڈیشن ڈیجیٹؒ کرنسی اور خواتین پر بٹ کوائن میں

Posted on at

This post is also available in:

زیادہ تر خواتین گھریلو ٖفنانس کو سنبھالتی ہیں اور سادہ الفاظ میں یہ کہ انہیں بٹ کوائن کے متعلق جاننے کی ضرورت ہے!"

ایلزبتھ پلوشے بٹ کوائن فاؤنڈیشن کی بورڈ ممبر ہیں۔ وہ بٹ کوائن ایک ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر کی اہمیت اور اس مضمون میں خواتین کے کردار کی شمولیت پر بات کرتی ہیں۔

ڈبلیو اے: کیا آپ ہمیں تفصیل سے اپنے اور اپنے پس منظر کے بارے میں بتائیں گی؟

ای پی: بٹ کوائن میں شامل ہونے سے پہلے، میں نے کالج میں پولیٹیکل سائنس پڑھی اور ویٹن کالج( آئی ایل، یو ایس اے) سے گریجویشن کی پولیٹیکل سائنس کی ڈگری کے سااتھ۔ کالج کے بعد میں واشنگٹن ڈی سی کی طرف گئی سیاست میں کام کرنے کے لیئے اور تب بٹ کوائن میں شامل ہونے سے پہلے کانگریس کی شخصیت پیٹر جے روکسمین (آئی ایل-06) کے لیئے کام کیا جو کے چیف ڈپٹی میجورٹی وپ کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں یو ایس ہاؤس آف ریپریزینٹیٹو کے۔

کانگریس مین کے آفس میں اپنے سارے گذارے گئے وقت کے دوران، میں نے شیڈولر، قانون سازی کی نامہ نگار کی حیثیت سے اور وسطی مغربی پالیسی کی اسسٹنٹ کی حیثیت سے کام کیا۔مذید میں نے کئی مقامی، ریاستی اور قومی سیاسی مہمات میں مدد کی۔

میں خوش قسمت ہوں کہ میں نے بٹ کوائن کے متعلق سیکھا اور اب میں اس قابل ہوں کہ میں تمام وقت کے لیئے بٹ کوائن میں شامل ہوں۔

ڈبلیو اے: آپ بٹ کوائن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں کیسے شامل ہوئیں؟

ای پی: سب سے پہلے میں نے بٹ کوائن فاؤنڈیشن کے بارے میں جانا بٹ کوائن کی 2013 کی کانفرنس سے پہلے جو کہ سان جوز کیلیفورنیا میں ہوئی۔ میں نے کچھ گرمیوں میں فاؤنڈیشن میں شمولیت اختیار کی، اور بورڈ میں انفرادی سیٹ کو چلانے کے لیئے نامزد ہوئی۔ میں نے نامزدگی کو قبول کیا اور یہ ایک استحقاق تھا کہ امیدواروں کے شانہ بشانہ دنیا بھر سے اس کو چلایا جائے۔ ہماری اس پر بہت اچھی بات چیت ہوئی کہ کیسے فاؤنڈیشن کی ممبر شپ اور مزید یہ کہ بٹ کوائن کی کمیونٹی کی ضروریات کو پورا کیا جائے۔

 

 

میری مہم کے الفاظ تھے" منتظم اقتدار میں کمی بٹ کوائن فاؤنڈیشن کے لیئے" اور میں نے تعلیم کی ترقی ، دنیا بھر سے مالی شمولیت اور زیادہ خواتین کو بٹ کوائن میں شامل کرنے کے لیئے مدد کی۔ مجھے اس بات کا استحقاق حاصل تھا کہ میں بور ڈ میں منتخب ہوں اور یہ میرے لیئے حقیقت میں عزت تھی جیسا کہ میں نے اپنی حیثیت کو بورڈ میں فرض کیا جیسا کہ مجھے دنیا بھر سے بٹ کوائن کمیونٹی کے ممبر ز کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ 

 

 

ڈبلیو اے:بٹ کوائن میگزین کے کمیونیکیشن کی منیجر کی حیثیت سے، آپ بٹ کوائن کی گفت و شنید میں خواتین کی شمولیت کو کس طرح دیکھتی ہیں؟ آپ کے خیال میں ہم ان کی حاضری کو کیسے بہتر کر سکتے ہیں؟

ای پی: یہاں پر اس بات کی ضرورت ہے کہ زیادہ خواتین کو بٹ کوائن میں شامل کیا جائے۔ بہت سے ممالک میں، خواتین کی اکثریت گھر کی مالیات کو چلاتی ہیں اور انہیں بٹ کوائن کے متعلق جاننے کی ضرورت ہے! لیکن میرے خیال میں یہ تعلیم اور زیادہ خواتین کو شامل کرنے کے لیئے ضروری ہیں۔ خواتین کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ بٹ کوائن کیا ہے اور یہ کس طرح آسانی سے استعمال ہو سکتی ہے دنیا بھر میں انٹر نیٹ کنکشن کے ساتھ۔

ڈبلیو اے: آپ کیا سوچتی ہیں کہ بٹ کوائن ٹول خواتین کو اس قابل بناتی ہے، خاص طور سے ترقی پذیر ممالک جیسا کہ افغانستان میں کہ ان کو معاشی طور پر خود مختار بنایا جائے کہ وہ اپنا کاروبار شروع کریں؟

ای پی : بٹ کوائن دنیا بھر سے معاشی شمولیت کی ترویج کرتی ہے۔ بٹ کوائن ایک آلہ ہے دنیا بھر میں خواتین تک رسائی حاصل کرنے کے لیئے انہیں جن کو مالی رسائی حاصل کرنے سے منع کیا جا چکا ہے۔ بٹ کوائن ایک کاروبار شروع کر رہا ہے گلوبل ای کامرس کی طرف۔ ایک خاتون کو اس بات کی ضرورت بھی نہیں کہ اس کے پاس بٹ کوائن ویلٹ(بٹوہ) کا بنک اکاؤنٹ ہو۔

 

 



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160