لنکڈ ان - سماجی میڈیا نیٹ ورک جابز کے لیئے

Posted on at

This post is also available in:

LinkedIn

لنکڈان ایک سماجی میڈیا نیٹورک ھے جوکہ بزنس سے متعلق ھے ۔اس کو  ۲۰۰۲ میں بنایا گیا اور 2003 میں اسکو عام عوام کیلۓ کھولا گیا۔لنکڈان زیادہ تر پیشہ ور نیٹ ورکنگ کو مدنظر رکھتا ھے۔2006 تک لنکڈان کے 20 ملین فعال ممبران تھے۔اور اس وقت 300 ملین سے بھی زیادہ لوگ اس نیٹورکنگ پلیٹفارم پر ہیں۔اور یہ ہمیں ایکغیر معمولی بڑھوتری دکھا رھا ھے اور بزنس نیٹورکنگ میں بہت دلچپی ھے اس سماجی میڈیا پلیٹفارم کی یہ دکھاتے ہوۓ کہ لنکڈان یہاں رھیگا۔

لنکڈ ان تک 20 مختلف زبانوں میں رسائی حاصل کی جاسکتی ہے اور اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 2011 کی جنوری میں، لنکڈ ان نے ایک آئی پی او شائع کی ایک پبلکلی ٹریڈڈ کمپنی بننے کے لیئے۔ ابتدائی قیمت 45 ڈالر فی شیئر تھی۔ موجودہ قیمت فی شیئر 155 ڈالر ہے جون 5 2014 کو۔ یہ حقیقت میں ایک بہت بڑا اضافہ ہے، لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ قیمت میں کم ہونے سے بہت دور ہے خدمت کے مفید ہونے کے لیئے

لنکڈ ان استعمال کنندگان کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ "رابطے" بنائیں پلیٹ فارم پر دوسرے استعمال کنندگان کے ساتھ۔ بہر کیف، اگر جسے دعوت دی جاتی ہے وہ آپ کو نہیں جانتا تو وہ یہ خیال کرے گا کہ آپ سپام ہیں۔ وہ آپ کی مربوط ہونے کی درخواست کو قبول نہیں کرے گا اور یہ لازمی طورپر آپ کی پروفیشنل پروفائل کے سٹیٹس کے لیئے نقصان دہ ہے ، یہ بہت ضروری ہے کہ صرف ان استعمال کنندگان سے ساتھ مربوط ہو ا جائے جنہیں آپ ذاتی طور پر جانتے ہیں یا صرف ان کے ساتھ جو ایک جیسی جاب انڈسٹری یا فیلڈ آف سٹڈی میں ہیں۔

 

نمایاں خصوصیات

یہاں پر بہت سی نمایاں خصوصیا ت ہیں جن تک استعمال کنندگان مفت میں لنکڈ ان کے فری ورژن پر رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ یاد رکھیں کہ یہاں پر ایک پیڈ پریمیئم ورژن بھی ہے جسے استعمال کنندہ خرید سکتے ہیں جو کہ نیٹ ورکنگ کے ساتھ ان کی مدد کرے گا اور ایک پروفیشنل پروفائل بنائے گا۔ روزانہ کے اوسط استعمال کنندگان کے لیئے،لنکڈ ان کا فری ورژن کافی ہونا چاہیے نیٹ ورکنگ کے لیئے۔ اگر آپ بڑی کارپوریشن کے ایک سی ای او ہیں، تو پریمیم سروس آپ کے لیئے یقیناََ بہترین انتخاب ہے۔

یہاں پر کچھ چیزیں ہیں نوٹ کرنے کے لیئیے جب لنکڈ ان پر ایک پروفیشنل پروفائل تخلیق کی جا رہی ہو۔ یہاں پر بہت سی مذید تفصیل ہے جس کو لنکڈ ان پر پروفیشنل پروفائل بناتے وقت شامل کرنا ہوتا ہے بہ تقابل فیس بک یا ٹوئٹر پروفائل تخلیق کرنا۔ سب سے اہم جگہ جہاں پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے کہ جب پروفائل بنا رہے ہوں تو وہ سکل سیکشن ہے۔ یہ سیکشن استعمال کنندہ کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ صلاحیتوں کی فہرست بنائیں جو صلاحیتیں انہیں یقین ہے کہ ان کے پاس ہیں۔ دوسرے استعمال کنندگان ان صلاحیتوں کی تصدیق کرتے ہیں ، یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ متفق ہیں- آپ کی پروفیشنل پروفائل پر مزید کام ہو رہا ہوتا ہے۔ جتنی تصدیق ہوگی اتنا بہتر ہوگا۔

لنکڈ ان آپ کی پروفیشنل پروفائل کی جانچ کرتا ہے ایک 5 مراحل کے طریق کار کے ساتھ

1۔ بیگنیر

2۔ انٹر میڈیٹ

3۔ ایڈوانسڈ

4۔ ایکسپرٹ

5۔ آل –سٹار

یہ ضروری ہے کہ لنکڈ ان پر آل سٹار لیول کے لیئے سخت محنت کی جائے۔ یہ آپ کی پروفیشنل پروفائل کو بڑھائے گا اور نیٹ ورکنگ کے وقت آپ کو زیادہ کامیاب کرے گا۔ اس کام کو کرنے کا راستہ تصدیق ، رابطے حاصل کرنے سے ہے، مواد اپ لوڈنگ کرنے سے اور سپام کی رپورٹ نہ ہونے سے۔اکثر اوقات رونما ہوتا ہے جب استعمال کنندہ دوسرے استعمال کنندہ کے ساتھ رابطہ کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اسے نہیں جانتے اور جو کہ مطابقت نہیں رکھتا ان کی پروفیشنل انڈسٹری یا فیلڈ آف سٹڈی سے۔

 

یہاں نیٹ ورکنگ کے لیئے بہترین راستے ہیں، کرائے پر لینا یا لنکڈ ان کے ذریعے جاب کے لیئے درخواست دینا۔ استعمال کنندگان کے پاس فہرست بنانے اور نوکری کے لیئے درخواست دینے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ بہت طاقتور نیٹ ورکنگ ہے اور اس کی رونمائی کی تاریخ 2003 سے یہ بہت کامیاب ہے۔ اگر آپ ایک ایمپلائر ہیں آپ کو کسی کو جس کے پاس مخصوص صلاحیتیں ہوں اسے کام پر رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، آپ کے پاس قابلیت ہوتی ہے کہ آپ نوکری کے لیئے درخواست کو لسٹ کریں جو کہ ظاہر ہوگی ان استعمال کنندگان کے لیئے جن کے پاس اسی جیسی صلاحیتیں ہونگی جو کہ آپ کی درخواست میں ضرورت ہیں۔ یہ کام باہم ہے ان استعمال کنندگان کے لیئے جو کہ ایک نوکری کی تلاش میں ہیں۔

 

لنکڈ ان ہر اس شخص کے لیئے ضروری ہے جو کہ آن لائن پروفیشنل موجودگی کو قائم رکھنا چاہتا ہے۔ یہ صرف ایک کاروباری سماجی میڈیا پلیٹ فارم ہے آج کی دنیا میں اور بہت زیادہ رفتار سے نشوونما پا رہا ہے۔ 2014 کے اختتام پر اس کے اندازاََ 500 ملین استعمال کنندگان ہونگے۔ اگر آپ کو ایک پروفائل بنانے کا موقع نہیں ملا برائے مہربانی آئیں ڈبلیو ڈبلیوڈبلیو ڈاٹ لنکڈان ڈاٹ کام پر اپنی پروفیشنل پروفائل کی تخلیق شروع کرنے کے لیئے اور اپنی آن لائن موجودگی کے لیئے۔

 

پڑھنے کا شکریہ

مہربانی کر کے میرے اس صفحے کو سبسکرائیب کریں

www.filmannex.com/SEO-Internet-Marketing



About the author

syedahmad

My name is Sayed Ahmad.I am a free Lancer. I have worked in different fields like {administration,Finance,Accounts,Procurement,Marketing,And HR}.It was my wish to do some thing for women education and women empowerment .Now i am a part of a good team which is working hard for this purpose..

Subscribe 0
160