پاکستان میں چھوٹے کاروبار کے مواقع

Posted on at


کسی بھی نئے کاروبار کو کرنے کیلئے مناسب تجربہ اور سرمایہ کی ضرورت پڑتی ہے. یہاں میں آپ کو چند ایسے چھوٹے کاروبار کے متعلق بتاؤں گا جن کو چلانا آسان ہے اوران کیلئے بہت زیادہ سرمایہ کی ضرورت بھی نہیں پڑتی.


جنرل سٹور (کریانہ): جنرل سٹور یا کریانہ کا کام پورا سال چلتا ہے. جس کیلئے ببہت زیادہ سرمایہ کی ضرورت نہیں ہوتی. کیوں کہ اکثر کمپنیاں اور ان کے ڈسٹری بیوٹر آپ کو ادھار پر سامان مہیا کر دیتے ہیں، آپ سامان سیل کرتے جایئں اور ان کی روزانہ یا ہفتہ وار اقساط میں لوٹاتیں جایئں. آپ اپنے گلی محلہ میں چھوٹی سی دوکان میں بھی شروع کر سکتے ہیں. یہاں میں آپ کو بتاتا چلوں کہ پہلے پہل خراب ہو جانے والی اشیا تھوڑی مقدار میں خریدیں تا کہ سامان کے خراب ہو جانے کی صورت میں آپ کا نقصان نہ ہو. اس کاروبار کیلئے کم از کم 1 سے ڈیڑھ لاکھ روپے درکار ہیں.


ویب ڈیزائننگ / ڈیٹا انٹری: یہ کام بہت ہی کم سرمایہ سے شروع کیا جا سکتا ہے. بلکہ بعض حالات میں آپ یہ کام اپنے گھر پر بیٹھے ہی کر سکتے ہیں. اس کے علاوہ آپ کال سینٹر، انٹرنیٹ کیفے اور اپنی ویب سائٹ بنا کر بھی ماہانہ اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں. آج کل پاکستان میں بہت سے لوگ بطور فری لانس پروفیشنلز کام کر رہے ہیں.


ہوٹل / ریسٹورنٹ : ایک عام خیال ہے کہ اگر پاکستان کے کلچر اور ماحول کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوۓ اگر کھانے پکانے کا کوئی کام کیا جائے تو وہ آسانی سے کامیاب ہو سکتا ہے. کیونکہ پاکستانی عوام کھانے پینے کی شوقین ہے. لوگ روایتی کھانوں کے علاوہ فاسٹ فوڈ ور دنیا کے باقی ممالک کے کھانے بھی شوق سے کھاتے ہیں. آج کل پاکستان میں پسندیدہ شوارما درحقیقت لبنانی ڈش ہے. ایک اوسط درجے کا ہوٹل 50 ہزار سے لیکر 1 لاکھ میں تیار ہو سکتا ہے. اس کے علاوہ آپ گھر میں کھانا تیار کر کے فوڈ ڈیلیوریی سسٹم بھی بنا سکتے ہیں.


پراپرٹی ڈیلنگ: اس کام کیلئے سرمایہ نہیں بلکہ اچھے تعلقات چاہئیں. آپ کو کرنا صرف یہ ہے کہ ایک بیچنے والا شخص اور ایک خریدار تلاش کریں، دونوں کی ملاقات کروائیں. اگر ڈیل مکمل ہو گئی تو آپ کو دونوں پارٹیز سے طے شدہ کمیشن ملے گا. جتنی بڑی ڈیل اتنا زیادہ کمیشن. ہو سکتا ہے کہ آپ کو یہ کاروبار اتنا اچھا نہ لگے مگر اس کاروبار کا مستکبل بڑا روشن ہے. وطن عزیز کے بہت سے لوگ اس شعبہ سے جڑے ہوۓ ہیں اور آسودہ زندگی بسر کر رہے ہیں.


موبائل شاپ: اب اس کاروبار کے متعلق کیا عرض کروں. آپ کو جگہ جگہ موبائل شاپس نظر آئیں گی، لیکن اس کام کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہے اسی لئے اس کاروبار میں انوسٹمنٹ 100 فیصد کامیاب رہتی ہے. موبائل شاپ آپ 50 ہزار سے لیکر 3،4 لاکھ میں بنا سکتے ہیں. آجکل اس میں اور بہت سے شعبے جیسا کہ ایزی پیسہ جیسی سروسز اور یوٹیلیٹی بلز کی وصولی شامل ہو گئے ہیں.



About the author

omi-khan

my name is Umair ahmad. i am from sahiwal, pakistan. i love to read, right playing games on my pc. i love share my thoughts so i joined Film Annex.

Subscribe 0
160