اس تھکاوٹ کا کیا کریں ؟(حصہ دوم)

Posted on at


 

انسان کوئی مشین نہیں اس کو تھکن لازمی ہوتی ہے تو اس لیے انسان جو بھی کام کرتا ہے اس کو چاہیے کہ اپنے کام کو آسان بنائے انسان کے پاس وقت اور قوت اگرچہ الگ الگ ذرائع ہیں لیکن یہ ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح وابسطہ ہیں کہ جب ان میں سے کسی ایک کا انتظام کیا جائے تو دوسرے کا انتظام بھی از خود ہونے لگتا ہے مثلا قوت کی بچت اختیار کرنے کے طریقے اختیار کریں تو از خود قوت کی بچت بھی ہونے لگتی ہےزندگی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے محنت اور وقت کے بغیر کوئی کام انجام نہیں پا سکتا اس لیے ان دونون کی قدر شناسی اور انتظام لازمی ہے ان اہم ترین ذرائع کو گرفت میں رکھ کر ان سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے کے لیے ان کی منصوبہ بندی کرنا نہایت ضروری ہے خصوصا زمانہ حال کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ  قدم بہ قدم اور گھر کی ضروریات پوری کرنے کے لیے ضروری ہے کہ انسان وقت اور قوت کی بچت کرے

کام کو آسان بنانے کے طریقے میں اہمیت کے حام چند نکات درجہ ذیل ہیں

۔ کام میں جو عوام سب سے زیادی تھکن کے باعث ہوتے ہیں اس میں جسمانی اعضاء کے استعمال کا طریقہ بہت اہمیت رکھتا ہے اگر جسمانی حالت اور جسمانی اعضاء کا مناسب استعمال کیا جائے تو بغیر تھکن کے کوئی بھی کام آسانی سے پورا ہو سکتا ہے جب کہ اس کام کو اگر آپ قوت کے بے جا استعمال سے کیا جائے تو انسان ہانپنے لگتا ہےاس لیے یہ بہت اہمیت کا حامل ہے کہ اپنی جسمانی پوزیشن کو ہمیشہ درست رکھیں اور اور کام کے وقت اپنے اعضاء کا صحیح استعمال کریں

۔ کام کے دوران جسمانی حرکات ، چلنے پھرنے اور ہلنے جلنے میں کفایت سے کام لیں پہلے ایک جگہ پر کھڑے ہو کر اپنا کام کریں اور پھر درمیان میں دس منٹ کا آرام کر لیں

۔ کسی بھی کام کرنے کے دوران استعمال کیے جانے والے آلات بہت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور یہ کام کو بھی آسان کرنے میں مدد دیتے ہیں مشینری کا استعمال قوت اور وقت دونوں بچاتے ہیں اور جدید قسم کے آلات جنہین قوت اور وقت کی کمی کے پیش نظر تیار کیاگیا ہو ان کا استعمال انتہائی مفید ہوتا ہے

۔ کام کو آسانی ، سہولت اور بغیر تھکن کے کم وقت میں احسن طریقے سے کرنے کے لیے جہاں سلیقہ شعاری اور ہنر مندی لازمی ہے وہان کام کا ماحول یعنی کام کی جگہ پر سہولت بھی لازمی ہے۔ 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160