افغان عورتوں کا بٹکوئین کا استعمال، افغانستان میں آن لائن کرنسی

Posted on at

This post is also available in:

آج کل دنیا بھر کے لوگ زیادہ سے زیادہ سماجی روابط کا میڈیا استعمال کر رہے ہیں. فلم اینکس'جو ایک آن لائن ذریعہ ہے اور اپنے استعمال کرنے والوں کو پیسے ادا کرتا ہے، کی بدولت بہت سے امریکی میری پیروی کرتے ہیں. بٹکوئین جو کہ ایک آن لائن کرنسی ہے، اسے پہلے ستوچی ناکاموٹو نے نومبر ٢٠٠٨ من پیش کیا. ہمیں یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ستوچی ایک فرد ہے یا افراد کا گروہ.

 

وومن اینکس ڈاٹ کوم اور افغان سیٹادل کمپنی افغانستان میں بٹکوئین استعمال کرتے ہیں' کیونکہ افغانستان کا بینکنگ سسٹم اتنا پھیلا ہوا نہیں ہے، اس لیے بٹکوئین اپنے ساتھ بہت سے فوائد لایا ہے. ابھی بھی بہت سے بینک جو افغانستان میں کام کر رہے ہیں، وہ آن لائن خریداری کے لیے ویزا یا ماسٹرکارڈ نہیں دے رہے. بٹکوئین سسٹم آن لائن خریداری کے مسائل کو افغانستان میں حل کرنے کے لیے ایک بہت اچھا متبادل بن سکتا ہے.

جب میں نےپہلی بار یہ سسٹم استعمال کرنا شروع کیا تو بینکنگ لین دین اور آن لائن خریداری بہت دلچسپ لگے. پہلے مجھے لین دین کے لیے بینک جانا پڑتا تھا، مگر اب میں آسانی کے ساتھ گھر بیٹھے ہی لین دین کر سکتی ہوں.

   

اس سسٹم کے تعارف سے طلباء اور اساتذہ بہت زیادہ خوش ہیں. ان سب نے وومن اینکس پلیٹ فارم  پر اپنی دلچسی ظاہر کی. ایک طالبہ نے کہا:"میں بہت خوش ہوں کہ میرا ایک آن لائن اکاؤنٹ ہے اور میں وہ کچھ خرید سکتی ہوں جو میں خریدنا چاہتی ہوں. ایک وقت تھا جب میں کتابیں آن لائن خریدنا چاہتی تھی مگر میرے پاس کوئی کارڈ نہیں تھا تو میں ایسا نہیں کر سکتی تھی، میرے لیے بہت مشکل تھا مگر اب اس سسٹم کے آنے کے بعد میں جو چاہوں خرید سکتی ہوں". اس نے مزید کہا: "میں کچھ نہ بھی خریدنا چاہوں تو میں با آسانی رقم اپنے بینک اکاؤنٹ میں بھیج سکتی ہوں".


میں وہ پہلی لڑکی ہوں جس نے یہاں بٹکوئین کا استعمال شروع کیا. میں نے بٹکوئین خریدے اور پھر دوسرے طلباء کو بیچ دیے تاکہ وہ سیکھ سکیں کہ اس سسٹم کو کیسے استعمال کرنا ہے. طلباء اس نہے سسٹم اور ڈیجیٹل کرنسی سے کافی واقف ہو چکے ہیں. اب بہت سے طلباء آسانی سے آن لائن بٹکوئین خرید اور بیچ سکتے ہیں. بہت سے دوسرے طلباء بھی ہیں جو اس سسٹم کو جان رہے ہیں. اب میں آن لائن کرنسی ایکسچینجر کی حیثیت سے کام کر رہی ہوں جو کہ مجھے کافی دلچسپ کام لگتا ہے.

فلم اینکس گفٹ کارڈز کو متعارف کرنے کی کوشش کر رہا ہے جسے لوگ آن لائن خریداری کے لیے استعمال کر سکیں گے. طلباء ہمیشہ اپنے اکاؤنٹ سے کچھ نہ کچھ خریدتے رہتے ہیں، مگر افغانستان میں یہ ممکن نہیں ہے. ہم نے اس مسلے کو حل کرنے کی کوشش کی ہے اور افغانستان میں جو بڑے بڑے خریدو فروخت کے مراکز ہیں ان سے بات چیت کی ہے. انھیں یہ تجویز پسند آی اور انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ اس پر سوچ بچار کریں گے اور جلد ہی اس قسم کی لین دین کو اختیار کریں گے. اس سسٹم سے اکاؤنٹ رکھنے والا شخص ان بڑے مراکز سے گفٹ کارڈ  کے ذریعے خریداری کر سکے گا جو وہ بٹکوئین دے کر تبادلہ کرے گا اور گفٹ کارڈ خریدے گا.

 

        

فغانستان میں اس سسٹم کا ابھی آغاز ہے اور مجھے یقین ہے کہ مستقبل قریب میں ہم اس کی ترقی کو دنیا بھر کے لین دین میں دیکھ سکیں گے. مجھے یہ بھی یقین ہے کہ افغانستان میں لین دین میں اس کی اہمیت بڑھ جائے گی.

اگر آپ ابھی تک فلم انیکس یا وومن اینکس کے خاندان کا حصّہ نہیں بنے تو براہ مہربانی وومن اینکس فاؤنڈیشن کی  حمایت میں میری مدد کریں اور یہاں کلک کر کے اندراج کریں

مجھے سبسکرائب کریں اور مزید معلومات جانیں. شکریہ!

.

 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160