ایک تجربہ جو پہلے ایسا نہ ہوا - فلم اینکس سوشل میڈیا کے طور پر

Posted on at

This post is also available in:

ماضی میں' میں نے ایک بلاگ لکھا تھا "فلم اینکس پر میرے سات ماہ - کیا کھویا، کیا پایا" اور آپ لوگوں نے جسے بہت پسند بھی کیا تھا (حالانکہ یہ خالص میرا اپنا تجربہ تھا)، میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اور اب ایک اور بلاگ اسی موضوع پر لکھ رہا ہوں مگر مختلف مواد کے ساتھ!


کافی عرصے سے میں کسی ویب سائٹ پر کام کرنا چاہتا تھا جہاں میں "کچھ" کما سکتا، خواہ وہ تھوڑی رقم ہی کیوں نہ ہوتی مگر کم از کم میرے انٹرنیٹ بل کو بھرنے کا ذریعہ بن جاتا. کچھ لوگ مجھے بتاتے تھے کہ اس اور اس ویب سائٹ پر ہم کام کرتے ہیں اور اچھا خاصا کما لیتے ہیں. میں یہ سن کر ہنس دیتا تھا - کیونکہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ کوئی کسی ویب سائٹ پر کام کر  کے کما سکتا ہے. "کس قسم کا کام؟"، میں بڑبڑا جاتا. "یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص اپنے گھر میں بیٹھا ہے اور کمپیوٹر اور ویب سائٹ کے ذریعے کما لیتا ہے؟ الله کے بندے، ایسا ناممکن ہے"، اور پھر میں غصہ ہو جاتا کہ یہ لوگ مجھ جیسے سادہ لوح لوگوں کو کیوں بیوقوف بناتے ہیں؟


مجھے شک تھا مگر ایک قابل اعتماد شخص نے مجھے دعوت دی کہ میں فلم اینکس پر آ جاؤں. "فلم اینکس؟ یار، میں کوئی فلم یا مووی نہیں بنا سکتا - تمہارا دماغ خراب ہے کیا؟ کیا مجھے اب ہائی ریزولوشن والا ویڈیو کیمرے خریدنا پڑے گا اور پھر اپنی تیار کردہ فلم بنا کر اپلوڈ کر دوں - اور مجھے ملے گا کیا؟ آدھ ڈالر وہ بھی جب ایک ہزار بندے اس کو دیکھیں گے؟"، مجھے کوفت ہونا شروع ہو گئی کیوں کہ میں نے کچھ ویب سائٹ پر کام کیا تھا اور جب بھی پانچ ڈالرز پر پہنچ جاتا تو وہ بھاگ جاتے اور بعد میں پتا چلتا کہ یہ تو جھوٹ تھا. تو کیوں خوا مخوا اپنا وقت ضایع کروں؟ یہی کچھ میرے دماغ میں چل رہا تھا. مگر جیسا کہ میں نے بتایا کہ وہ ایک قبل اعتماد شخص تھا اس لیے اس پر یقین کرنے کو جی چاہا کیونکہ اس نے جتنی رقم کا بتایا جو وہ کما رہا تھا تو میں اس کو ایسے کیسے جانے دیتا اگر ایسا ہی تھا (صرف پاگل شخص ہی ایسا کر سکتا تھا).


جی، تو میں نے فلم اینکس جوائن کر لی - شک، مایوسیت اور خود کو پاگل سمجھتے ہوئے' جو یہ سمجھ رہا تھا کہ وہ نیٹ پر کام کر سکتا ہے اور کما سکتا ہے. مزے کی بات کہ کچھ لوگوں نے کہا، "تم اپنا وقت تباہ کر رہے ہو. تمہیں آخر کار کچھ نہیں ملے گا مگر صرف مایوسی". مگر میں نے سوچا کہ وہ شخص جس پر میں اعتماد کرتا ہوں اگر وہ کما رہا ہے تو آخر کار اس کو ایک موقع دینے میں کیا مضائقہ ہے؟ اورپھر میں نے ایسا ہی کیا - میں نے کام کرنا شروع کر دیا. اصل میں، دوسروں کے بلوگس اور فلمیں کو فیس بک پر شیر کرنا ہی میرے نزدیک کام تھا. مجھے کچھ پیسے تو ملے مگر اتنے تھوڑے کہ میں مایوس ہونے لگا. مجھے رہنمائی کی ضرورت تھی اور وہ میری رہنمائی بھی کرتا رہا - کچھ مہینوں تک تو میں صرف شیر کرتا تھا وہ بلوگس اور فلمیں جو دوسرے پوسٹ کرتے تھے یا خود سے تھوڑا بہت لکھا اور کچھ انٹرنیٹ سے نقل کر کے ایک بلاگ لکھ ڈالا اور اپلوڈ کر دیا - بس یہی کام تھا میرے نزدیک.


جادو تو تب چلا جب میں نے اپنے آپ سے لکھنا شروع کر دیا، دوسروں کے ساتھ شیر کرتا، بز سکور بڑھتا اور میں دیکھ رہا تھا کہ کمائی میں واضح فرق آیا تھا - تھوڑے عرصے میں بز سکور اوپر بڑھتا رہا، زیادہ بز سکور، زیادہ کمائی، اور یہی جادو تھا جو مجھے مل گیا تھا. میں نے پھر ویڈیو بنانی شروع کر دیں  - یہ دوسرا جادو تھا جو چل گیا - بز سکور آسمانوں کو چھونے لگا. جب میں نے اپنی اس مہینے کی کمائی چیک کی تو مجھے جھٹکا لگا (جی ہاں، یہ خوشی کا مقام تھا). اب پھر شک نے مجھے گھیرنا شروع کر دیا کہ کیا مجھے پیسے ملیں گے بھی یا نہیں یا یہ دوسروں کی طرح بھاگ جائیں گے یا میرا اکاؤنٹ بند کر دیں گے. مگر کچھ ایسا نہیں ہوا. سب کچھ اچھا جا رہا تھا اور جب میں نے اپنی پہلی کمائی جیب میں دہلی تو میں نے فلم اینکس پر دل و جان سے کام کرنا شروع کر دیا. فلم اینکس، تیری کیا بات ہے (خواہش ہے کہ فیس بک بھی ایسا ہی کچھ کرتا).


فلم اینکس ایک زبردست پلیٹ فارم ہے - نہ صرف ان کے لیے جن کا کچھ کام کاج نہیں اور کچھ کما کر اپنے گھر والوں پر خرچ کرنا چاہتے ہیں بلکہ لڑکیوں کے لیے بھی' خاص طور پر افغانستان، پاکستان، انڈیا، وغیرہ جیسے ممالک کی لڑکیوں اور عورتوں کے لیے جہاں معاشرتی طور پر لڑکیاں گھر سے باہر نکل کر کام نہیں کر سکتیں. یہ لڑکیاں اور عورتیں گھر بیٹھے ہی کام کر کے ایک با عزت روزکار کما رہی ہیں جس سے وہ معاشرے میں مثبت طور پر ہاتھ بٹا رہی ہیں. اور فلم اینکس کی یہی سب سے بڑی کامیابی ہے.


فلم اینکس اپنے کام کرنے والوں کو بز سکور کی بنیاد پر پیسے دیتا ہے جب کہ بہت سے لوگ فلم اینکس کا رخ کر رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں. وہ معلوماتی مواد اپنے پڑھنے والوں تک پہنچاتے ہیں. فلم اینکس کا ایک اور فایدہ یہ ہے کہ اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے. آپ کو میڈیکل سے لے کر فلم بنانے کے طریقے تک یہاں مل جائیں گے. یہ معلومات عامہ میں اضافے کا ایک اچھا ذریعہ ہے اور مجھے امید ہے کہ فلم اینکس پر گوگل، یاہو، اور بنگ جیسے سرچ انجن سے لوگ آئیں گے اور معلومات حاصل کریں گے.


میں یہاں ایلن کا ذکر کرنا ضروری سمجھوں گا جس کی مدد کے بغیر شاید میں آج وہاں نہ ہوتا جہاں ہوں. اس نے مجھے سیکھنے میں بہت مدد دی جو مجھے پہلے نہیں پتا تھیں، اور میری بہت رہنمائی کی. اس نے مجھے بتایا کہ میں کیا ٹھیک کر رہا ہوں اور کیا غلط اور پھر میں نے سیکھا اور وہ غلطیاں نہیں دہرائیں جو پہلے کی تھیں. شکریہ، ایلن! اور میں موقع کی مناسبت سے فلم اینکس کے مالک اور پروڈیوسر اور تمام ٹیم ارکان کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ی یہ ویب سائٹ بنائی اور پھر اس کی کامیابی میں کردار ادا کیا.




آخر میں میں فلم اینکس کے لئے ایک شیر کہنا چاہونگا


تجھے دیکھتے ہیں تو خوش ہوتے ہیں تجھے یاد کرتے ہیں اب ہم بازاروں میں
تیرے ہی چرچے ہوتے ہیں اب اپنے یاروں میں تو ہی ہے اب ہمارے دل کی دھڑکن
تو جہاں رہے ہر سو مقام پائے اب تیرے دور جانے سے بھی ڈرتے ہیں ہم



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160