دس سب سے زیادہ بکنے والی کمپیوٹر گیمز

Posted on at


آج کے دور میں "کمپیوٹر گیمز" ایک بہت بڑی انڈسٹری بن چکی ہے. جس سے لاکھوں افراد کا روزگار وابستہ ہے. ہر سال بہت بڑی تعداد میں نئی "کمپیوٹر گیمز" مارکیٹ میں آتیہیں. آج میں آپ کو دس ایسی "گیمز" کے بارے میں بتاؤں گا جنہوں نے بکنے کے ریکارڈز قائم کر دیے اور آج بھی سرفہرست ہیں



مائن کرافٹ : "مائن کرافٹ" 17 مئی 2009 کو ریلیز ہوئی اور ابھی تک اس کی ٹوٹل 16 ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں. جس کے ساتھ مائن کرافٹ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی کمپیوٹر گیم کا عزاز حاصل کر چکی ہے



ڈیابلو تھری : "ڈیابلو تھری" 15 مئی 2012 کو ریلیز ہوئی. اسے آن لائن گیمنگ انڈسٹری کے سب سے بڑے ادارے "بلیزارڈ انٹرٹینمنٹ" نے تیار کیا. اس ایکشن رول پلے گیم کی اب تک 15 ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں



ورلڈ آف وارکرافٹ : "بلیزارڈ انٹرٹینمنٹ" کی ہی اس گیم کو شائد ہی گیمز کھیلنے والا کوئی شخص نہ جانتا ہو. یہ "ایم ایم او آر پی جی" گیم ہے جس کے معنی ہیں "میسولی ملٹی پلئیر آن لائن رول پلے گیم" ہے. "بلیزارڈ انٹرٹینمنٹ" نے یہ گیم 23 نومبر 2004 کو ریلیز کی



سٹار کرافٹ : آپ کو یہ سن پڑھ کر حیرانی ہو گی لیکن یہ گیم بھی "بلیزارڈ انٹرٹینمنٹ" کی ہی تیار کردہ ہے. یہ گیم 31 مارچ 1998 کو ریلیز ہوئی. یہ "رئیل ٹائم سٹریجیڈی" گیم ہے. اسکی اب تک 11.6 ملین کاپیاں فروخت ہوئی ہیں



بیٹل فیلڈ ٹو: "بیٹل فیلڈ ٹو" 21 جون 2005 کو ریلیز ہوئی. اسے "ای اے گیمز" بنایا ہے. یہ "فرسٹ پرسن شوٹر" گیم ہے. اسکی اب تک ٹوٹل 11 ملین کاپیاں فروخت ہوئی ہیں



دی سمز تھری : یہ بھی "ای اے گیمز" کی تیار کردہ ہے. یہ گیم 2 جون 2009 کو ریلیز ہوئی اور جلد ہی ہر چھوٹھے بڑے میں مقبول ہو گئی. اسکی اب تک 10 ملیں کاپیاں فروخت ہوئی ہیں



گلڈ وارز ٹو : "این سی سوفٹ" کی بنائی یہ گیم 28 اگست 2012 کو ریلیز ہوئی. یہ گیم بھی "ورلڈ آف وارکرافٹ" کی طرح "ایم ایم او آر پی جی" گیم ہے. اس کی اب تک 7.3 ملیں کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں



گلڈ وارز : "گلڈ وارز" کا یہ پہلا حصّہ بھی بہت مقبول ہوا تھا. یہ گیم 28 اپریل 2005 کو ریلیز ہوئی تھی. اسکی اب تک 6.5 ملین کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں


 


دی سمز : "سمز سیریز" کا یہ پہلا پارٹ 6.3 ملین کاپیاں فروخت کر کے اس لسٹ میں نویں نمبر پر ہے. یہ گیم 4 فروری 2000 کو ریلیز ہوئی تھی


 


مسٹ : "مسٹ" نامی یہ گیم کافی پرانی ہے مگر آج بھی یہ دسویں نمبر ہے. یہ گیم "پزل ایڈونچر" تھی جو کہ 24 ستمبر 1993 کو ریلیز ہوئی تھی. 6 ملین کاپیوں کی فروخت کے ساتھ یہ ابھی بھی دسویں نمبر پر حاضر ہے    


 



About the author

omi-khan

my name is Umair ahmad. i am from sahiwal, pakistan. i love to read, right playing games on my pc. i love share my thoughts so i joined Film Annex.

Subscribe 0
160