اغوا شدہ نائجیرین لڑکیاں اور بوکو حرام - #ہماری لڑکیاں واپس لاؤ #افریقہ نیوز پر

Posted on at

This post is also available in:

اغوا شدہ نائجیرین لڑکیاں اور بوکو حرام

١٤ اپریل، ٢٠١٤ کی رات، چیبوک کے قصبے سے جو کہ بورنو' نائجیریا میں واقع ہے، ٢٧٤ طالبات کو گورنمنٹ سیکنڈری اسکول سے بوکو حرام نامی تنظیم نے اغوا کر لیا. بوکو حرام شمال مشرقی نائجیریا میں پھیلی ہے، اور ٢٠١٠ سے یہ نائجیریا کے اسکول سے طلبہ کو اغوا کرتی ہے اور مار دیتی ہے. نائجیریا کی حکومت نے مئی ٢٠١٣ میں بوکو حرام نامی تنظیم کے خلاف بورنو کے علاقے میں لڑنے کا فیصلہ کیا. اس سے بوکو حرام کے بہت سے لوگوں کو پکڑ کر مار دیا گیا، جب کہ باقی ماندہ تنظیم ممبران کو دور دراز کے علاقوں میں دھکیل دیا.

بوکو حرام ٢٠١٤ کے ابتدائی وقت میں بہت سخت گیر ہو گے. صرف ٢٠١٤ میں ہی یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے تقریباً ٤٠٠٠ لوگوں کو قتل کیا ہے. القائدہ سے ٹریننگ کی بنا پر یہ تنظیم مضبوط ہوئی ہے. بوکو حرام نائجیریا کو مغربی طرز زندگی سے دور رکھنا چاہتی ہے - خاص طور پر وہ لڑکیوں کے تعلیم کے خلاف ہیں. 

اوپر لی گئی تصویر میں بوکو حرام کے رہنما دیکھے جا سکتے ہیں جو نائجیریا میں لڑکیوں کے اغوا میں ملوث ہیں.

اس تنظیم کے ممبران ایک اسکول میں گارڈز کی شکل میں داخل ہوئے اور لڑکیوں کو حکم دیا کہ ان کے ساتھ جائیں. بہت سی لڑکیوں کو ٹرکوں میں بھر کر لے جایا گیا جبکہ بوکو حرام کے ممبران نے چیبوک میں گھروں کو آگ لگا دی جس سے مزید تباہی مچ گئی. حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اسکول ایک ماہ پہلے ہی بینڈ کر دیا گیا تھا کیونکہ سیکورٹی کے انتظامات خاطر خوا نہیں تھے، مگر بہت سی طالبات کو کہا گیا کہ وہ آخری امتحاں کے لیے گورنمنٹ سیکنڈری اسکول کا رخ کریں. 

#ہماری لڑکیوں کو واپس لاؤ

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ٢٠٠ لڑکیاں ابھی بھی غائب ہیں. رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ بوکو حرام نے ٢٧٦ لڑکیاں اغوا کی تھیں جس میں سے ٥٧ بچیاں کسی طرح بھاگ گئیں ، حملے کے وقت یا حملے سے کچھ ہی دیر بعد. موقع کے گواہوں نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو چاڈ اور کیمرون کے بارڈر سے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے. ٥ مئی کو بوکو حرام نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں اس نے لڑکیوں کے اغوا کا اعتراف کیا ہے. 

بوکو حرام کے رہنما نے کہا کہ لڑکیوں کو اسکول میں نہیں ہونا چاہیے تھا بلکہ ان کی شادیاں ہو جانی چاہییں تھیں. اس نے یہ بھی کہا کہ: "الله نے اسے حکم دیا ہے کہ لڑکیوں کو بیچ دیا جائے"، اور اسی لیے وہ اس حکم کی تعمیل کرے گا. لڑکیوں کو زبردستی اسلام قبول کروایا گیا ہے جبکہ ان کو ١٢.٥٠ڈالر کے عیوض بوکو حرام کے ممبران کو بیچ دی گئیں .تازہ ترین رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نائجیرین حکومت کے پاس حملے کے لیے ٤ گھنٹے کا وقت تھا مگر وہ اس قابل نہیں تھے کہ ڈیڈ لائن کو مزید بڑھاتے کیوں کہ اچھی طرح سے کمک نہیں بھیجی گئی تھی.

اوپر کی تصویر میں مچل اوباما #ہماری لڑکیاں واپس لاؤ کا پلےکارڈ اٹھاے ہوئے ہیں جو آن لائن کمپین کی مدد کے لیے ہے.

بینالاقوامی طور پر مدد کی خاطر، #ہماری لڑکیاں واپس لاؤ کی کمپین سوشل میڈیا پر چل رہی ہے، جس میں اسے بہت سی مشہور شخصیات اور سیاستدانوں کی مدد بھی حاصل ہو گئی ہے، جس میں پی- ڈڈی اور مچل اوباما بھی شامل ہیں. تاہم، بوکو حرام کی ایک حالیہ ویڈیو میں اس کا مزاح اڑایا گیا ہے اور کہا"ہماری فوج کو واپس لاؤ" تاکہ بوکو حرام ان قیدیوں کو آزاد کر دے.

پڑھنے کا شکریہ!

مہربانی فرما کر گریٹر ٹوموررو کو فلم اینکس پر مزید اپ ڈیٹ اور کہانیوں کے لیے سبسکرائب کریں: #افریقہ نیوز لکھ کر

http://www.FilmAnnex.com/Greater-Tomorrow

ٹویٹر پر فالو کریں  @Greater_T

فیس بک پیج کے لیے یہاں جائیں  FB.com/GreaterT

سٹیون کارپینٹر



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160