لاہور مسری شاہ حصہ سوئم

Posted on at


لاہور مسری شاہ حصہ سوئم


 



 


یہ سامان زیادہ تر ایران بارڈر سے آتا ہے یہ ساماں کوئٹہ کے ساتھ ایران کا تفتان بارڈر ہے وہاں سے آتا ہے اس کے علاوہ بہت سارا مال افغانستان سے بھی آتا ہے جیسے کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ افغانستاں حالت جنگ میں ہے ادھر سے تباہ شدہ ٹینک۔تباہ شدہ ہیلی کوپٹر۔میزائل۔تباہ شدہ جہاز۔ٹینکوں کے گولے۔کارپٹ بمباریسے بمبوں کا ملبہ۔ائر کرافٹ۔شیلنگ سے گولیوں کے خول۔گولیوں کے سکے۔اور یہاں تک کہ بعض دفعہ ایسے ٹینکوں کے گولے اور بم بھی آجاتے ہیں جو ابھی چلے بھی نہیں ہوتے اور وہ آڑت والوں نکے لیے درد سر بن جاتے ہیں۔


 



 


اس کے علاوہ اور بھی ملکوں سے سامان آتا ہے جیسے روس سے ریل کی بہت سی پٹریاں آتی ہیں دبئی سے بہت سارا سامان آتا ہے بالکہ پاکستان کے لوگوں نے دبئی میں سیٹ اپ لگائے ہوئے ہیں ۔


مسری شاہ کا بہت نامور آدمی چوہدری عامر قصائی فیملی سے جب کا تعلق ہے اس کی مسری شاہ میں دو تین آڑتیں ہیں اور گودام ہے اور یہ مسری شاہ مارکیٹ کا صدر بھی ہے اس کا دبئی میں کافی بڑا سیٹ اپ ہے وہاں پر پریس لگے ہوئے ہیں جسی کے ذریعے لوہے کی گٹھیں تیار کی جاتی ہیں  جن کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کم جگہ میں زیادہ وزن آسکے۔


 



 


اس کے علاوہ پا کستان کے مختلف شہروں سے بھی مال آتا ہے چھوٹے چھوٹے گاؤں قصبے ان جگہ پر کباڑیوں کی دوکانیں ہیں جن پر مختلف قسم کا سامان اکٹھا کیا جاتا ہے جن میں ٹیولوں کا ٹوٹا پھوٹا سامان۔ٹوکا مشین کا سامان[بھینسوں کا چارا کاٹنے والی مشین] پیٹر انجن۔ٹوٹے اور جلے ہوئے پانی کے پمپ۔ویلنے کا سامان[جس سے گنے کا رس نکالتے ہیں]اس طرح کا بہت سارا سامان پلاسٹک کی چیزیں  نائیلون کی جوتیاں۔پائپ۔ٹائیرٹیوب۔ہینڈ پمپ۔اور بہت سی چیزیں دوکانوں پر اکٹھی ہوتی ہیں اور یہ لوگ یہ چیزیں علاقے کے بڑے کباڑیے کو فروخت کرتے ہیں اور پھر وہ سارا سامان اکٹھا کر کے ایکی ٹرک تیار کرتا ہے جو کہ لاہور مسری شاہ آڑت پر پہنچ جاتا ہے اورآڑت پر پہنچ کر اس کی چھانٹی کی جاتی ہے لوہا تانبہ۔پیتل۔ پلاسٹک کی چیزیں الگ کی جاتی ہیں جہاں سے مختلف چھوٹی چھوٹی فیکڑریوں والے اپنی مرضی کے مطابق سامان لے جاتے ہیں۔   


 



About the author

160