"میرے پسندیدہ کارٹون"

Posted on at


میرے بچپن میں میرے بہت سے پسندیدہ کارٹون ہوا کرتے تھے اور جو اب بھی ہیں- جن میں ٹام اینڈ جیری، پاور پف گرلز ،  سپرٹ، لائن اینڈ کنگ، شیر دل، سنڑیرالہ اور بھی بہت سے تھے-

 

میں سارا دن انہیں ہی بیٹھ کر دیکھتی رہتی ان کو دیکھ کر مزہ بھی بہت اتا تھا ان میں بہت سے کارٹون ہمیں بہت سی باتوں کا علم دیتے تھے ہساتے تھے میں ہر روز ان کارٹون لگنے کا انتظار کرتی تھی-

 

 
ٹام اینڈ جیری

ان  کارٹون میں  بلی اور چوہا ایک دوسرے کے ساتھ ہر وقت لڑتے ہی رہتے تھے چوہا ہمیشہ بلی کو تانگ کر کے بھاگ جاتا تھا- یہ دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت لڑتے تھے لیکن یہ دونوں ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے تھے-  اور ان کارٹون میں مجھے یہ بات بہت پسند تھی-

 


پاور پف گرلز

یہ تین لڑکیاں تھی جنہے ایک بندے نے بنایا تھا اور اس کے بعد وہ اسی کے پاس رہنے لگی- ان تینوں میں بہت سی طاقتیں تھی- جب بھی ان کے شہر میں کوئی مصیبت اتی تو اس کے گھر میں اسی وقت فون کی گھنٹی بجھ جاتی- یہ تینوں بہنیں بہت شرارتی بھی تھی- ان کے شہر میں عجیب سی مصیبتیں اتی رہتی تھی اور یہ تینوں بہنیں مل کر اس مصیبت کا حل نکل دیتی-

 


سپرٹ

یہ ایک ایسے گھوڑے کی کہانی ہے جس نے کبھی ہار نہیں مانی- اس گھوڑے پر بہت سی مصیبتیں ائی لیکن یہ پیچھے نہ ہٹا ہر مصیبت کا اس نے مقابلہ کیا- یہ ایک ایسا گھوڑا تھا جو اپنے ساتھ ساتھ دوسرے گھوڑوں کی حفاظت بھی کرتا تھا جب یہ بہت چھوٹا تھا تو اس کا باپ مر گیا- اور اس کے بعد اسے شکاری پکڑ کر لے گۓ اور ادر اس پر بہت سے ظلم بھی ہوۓ لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور واپس اپنے گھر لوٹ کر گیا- 

 


شیر دل-

یہ ایک ایسا کتا تھا جو اپنے مالکوں سے بہت  پیار کرتا تھا یہ جب بہت ہی چھوٹا تھا تو ایک لڑکی نے اسے اپنے پاس رکھ لیا اس کے شوہر کو یہ کتا ذرا بھی پسند نہیں تھا- لیکن پھر بھی اسے اپنی بیوی کی وجہ سے اسے برداشت کرنا پڑتا تھا- لیکن جب بھی ان کے گھر میں کوئی بھی مصیبت اتی تو وہ سب کو اسی وقت بتا دیتا-  اور اس کی وجہ سے ان کے گھر میں بہت سی مصیبتیں ٹل جاتی- اسی وجہ سے مجھے یہ کارٹون پسند ہے-

   

 

 



About the author

maryumkhan

working at filmannex

Subscribe 0
160