حوصلہ افزائی کے متعلق کچھ الفاظ - کامیابی اور خوشی حاصل کرنا

Posted on at

This post is also available in:

حوصلہ افزائی



ہر روز ہمیں کچھ چیزوں کا انتخاب کرنا ہوتا ہے اور ہر انتخاب کے نتائج اور نتائج حاصل کرنے کی راہ بھی نا گزیر ہوتی ہے. اگرچہ کہ ہم اپنے مستقبل کے بارے میں پہلے سے کچھ بتانے یا پیشن گوئی کرنے کے قابل تو نہیں ہیں، مگر ہم فوری طور پر اور بالواسطہ طور پر یہ تاثر لے سکتے ہیں کہ مستقبل میں کیا ہو گا. مثال کے طور پر اگر میں پیاسا ہوں اور پانی ایک گلاس میں میرے سامنے رکھا ہوا ہے تو میں دماغی طور پر گلاس پکڑنے کی کوشش کروں گا اس سے پہلے کہ میں جسمانی طور پر آگے بڑھ کر گلاس اپنے ہاتھ میں پکڑ لوں. اس لیے ایک طرح سے میں نے اپنے مستقبل کی پیشن گوئی خود ہی کر دی. انسان کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ وہ ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں سوچ سکتا ہے اور اسی خوبی نے انسان کو اس قابل بنایا کہ وہ خود وضح ہونے کے قابل ہے. یہ ایک زبردست صلاحیت ہے اگر اسے اچھی طرح استعمال کیا جائے جس سے یہ ہمیں اس قابل بناتی ہے کہ ہم آگے کی منصوبہ بندی کر سکیں اور ماضی سے سیکھ کر اچھا مستقبل بنائیں. بد قسمتی سے بہت سے لوگ اپنے ماضی کی سوچوں سے کٹ جاتے ہیں - "ماضی میں پھنسے رہتے ہیں" - یا پھر مستقبل کے بارے میں خیالی پلاؤ پکاتے رہتے ہیں اور خاص مواقوں پر حال میں رہنے کے قابل نہیں رہتے _ "حال میں رہنا". 



آج کی دنیا میں جہاں ٹیکنالوجی اور لوگوں کی ڈیمانڈ ہوتی ہے کہ ہم ان کو مزاح مھییا کریں اور بہت سے خلفشار اور رکاوٹیں ہوتی ہیں جو ہم عام زندگی میں دیکھتے رہتے ہیں اور یہ کوشش کرتی ہیں کہ ہم اپنی منزل اور خوابوں کو حاصل کرنے سے محروم راہیں. لاکھوں لوگ ایسے ہیں جو اپنی پوری زندگی خوابوں کے سہارے ہی گزار دیتے ہیں جب کہ وہ حقیقی معنوں میں ان کے حصول کی کوشش بھی نہیں کرتے اور وجہ وہی کہ خلفشار اور اندر کے خیالات کہ شاید یہ نہ ممکن ہے میرے لیے یا بہت ہی مشکل کام ہے جو میں سر انجام نہیں دے سکتا. کامیابی اور خوشی  حاصل کرنے کا پہلا قدم تو یہ ہے کہ خود پر اعتماد کیا جائے. جب آپ اپنے پر اعتماد کرنا سیکھ لیں گے تو نہ صرف آپ غیر معمولی طور پر اپنی منزل پا سکتے ہیں بلکہ آپ کا اعتماد دوسروں کو بھی سبق دے گا جس سے وہ بھی آپ پر اعتماد کر سکیں گے.


حوصلہ افزائی اور اعتماد کامیابی حاصل کرنے کے لیے دو بہت اہم چابیاں ہیں اور ان میں مزید شدّت آ سکتی ہے اگر اس میں جذبہ بھی شامل ہو جائے. جب آپ جذبے سے کوئی کام کر رہے ہوتے ہیں تو آپ مصروف رہتے ہیں اور پھر آپ کو وقت اور خیالات تنگ نہیں کر سکتیں. وہ کریں جو آپ کو خوشی دے اور غالب گمان ہے کہ آپ اس میں کامیاب بھی ہوں گے. مثال کے طور پر آپ ایسا کام کر رہے ہیں جو آپ کو پسند نہیں مگر آپ کو اچھی تنخواہ مل رہی ہے تو آپ چاہیں گے کہ تنخواہ بھلے تھوڑی ہو مگر کام وہ کریں جو آپ کو اچھا لگے. اس سے آپ پر بوجھ کم ہو گا جس سے آپ کی زندگی اور خوشی لمبی ہو گی اور اس سے آپ کو توانائی ملے گی کہ آپ اپنے کام کو محنت اور لگن سے سر انجام دیں.


نیچے مورگن فری مین کا ایک قول دیکھیں جس میں وہ وضاحت کر رہا ہے کہ اگر اسے کم تنخواہ بھی ملے تو وہ ایکٹنگ کو کیسے پسند کرے گا.


 خوشی


سچی خوشی دولت اور کامیابی سے نہیں ملا کرتی. سچی خوشی صرف اپنے اندر ہوتی ہے. ذاتی طور پر میں محسوس کرتا ہوں کہ زندہ رہنا ہی ایک سچی خوشی ہے. ہر لمحہ، ہر سانس، ہر دھڑکن، آواز، خیالات یا محسوسات - یہ سب مرکب بن کر حیران کن دنیا اور خوبصورتی کو یکجا کرتے ہیں. دولت، وقت اور کامیابی وہ خلفشار ہیں جو کہ خوشیوں سے دور کر دیتے ہیں. یہ چیزیں عارضی خوشی تو لا سکتی ہیں مگر خوشی تو لا متناہی چیز ہے اور اس کا مادیت سے کوئی تعلق نہیں ہے. اپنی حوصلہ افزائی کریں اور ساتھ ساتھ دوسروں کی. یہ آپ کو لا محدود مواقع والی زندگی کی طرف لے جائے گی اور کامیابی کی طرف بھی - خود سے اور دوسروں سے محبّت کریں - یہ ہمارا پیدائشی مشن ہے اور بذات خود زندگی ہے.


پڑھنے کا شکریہ! مجھے محسوس ہوا کہ میں اپنے خیالات پیش کروں تاکہ وہ لوگ جس کو حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے یا مدد کی تو وہ کچھ حاصل کر لیں. میں ہر ایک کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ کھو گے ہیں تو اس لیے کہ آپ کو جلد ڈھونڈھ لیا جائے. آپ یہاں ایک مقصدکے لیے ہیں اس لیے اپنا جزبہ پہچانیں اور اپنے خواب پورے کرنے کی کوشش کریں، اپنی زندگی کو ہر لمحہ جیئیں اور خوشی خوشی جیئیں. اگر آپ کے پاس ایک لمحہ ہے تو مہربانی فرما کر گریٹر ٹومورروو کو فلم اینکس پر سبسکرائب کریں - یہ ڈاکٹر رچرڈز افونجا کی ایک زبردست فاؤنڈیشن ہے جو نائجیریا، اور افریقہ میں ڈیجیٹل تعلیم پر فوکس کیے ہوئے ہے. سب کا شکریہ!


سٹیون کارپینٹر نے یہ بلاگ لکھا ہے.


 



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160