پہلے دور کے ڈراموں اور آج کے ڈراموں میں فرق حصہ دوئم

Posted on at


پہلے دور کے ڈراموں اور آج کے ڈراموں میں فرق حصہ دوئم


 



 


 


پہلے دور کے ڈراموں میں آپ دیکھیں گے کہ اس میں ادب و احترام کا لحاظ رکھا جاتا تھا بہت ادب سے اپنے ماں باپ کو بلایا جاتا تھا اور آج کل کے ڈراموں میں وہ ادب لخاظ نہیں دیکھا جاتا جو پہلے دور کے ڈراموں میں دیکھا جاتا تھا۔
آج کل کے ڈراموں میں مجھے اعتراض اس بات پر بھی ہے کہ اپنی قومی زبان پر توجہ نہیں دی جاتی مثلا تھوڑی سی اردو ہو گی اور باقی ساری لائن انگلش میں بولی جاتی ہے پہلے دور کے ڈراموں میں تھاق کہ بہت سادی اور نہایت ادب سےڈراموں میں اردو بولی جاتی تھی جو سننے والوں کو بہت میٹھی لگتی تھی ہمیں کوشش کرنی چائیے ہم اپنی قومی زبان اپنے ڈراموں میں بولیں تا کہ آنے والی نسلوں کو اپنی زبان کا بھی پتہ ہو۔


 



 


پہلے دور میں کامیڈی ڈرامہ بھی ہوتا تھا تو اس میں بہت ادب سے بولا جاتا تھا ہر رشتے کو اس کے حساب سے بلایا اور بولا جاتا تھا اور کامیڈی ڈرامے میں کامیڈی ہوتی تھی جس پر ہنسی آتی تھی اور سبق ہوتا تھا جس سے لوگ سبق سیکھتے تھے آج کل کے ڈراموں میں ادب کا کوئی لحاظ نہیں رکھا جاتا اور رشتے کی کوئی تمیز نہیں کی جاتی بے حیائی فحاشی کو کامیڈی کہا جاتا ہے بلکہ یہ کہنا درست ہو گا کہ بولنے اٹھنے بیٹھنے کی کوئی تمیز نہیں دیکھائی جاتی یعنی ادب نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔


 


 




ل


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160