فلم کے لیے فنڈنگ: دولت، سیاست اور جذبات انگیز عنصر

Posted on at

This post is also available in:

فیس بک پر کری ایٹو ڈسٹرکٹ کا نو فلم اسکول پر ایک زبردست آرٹیکل شایع ہوا ہے جس میں ایک مختصر مگر جامع انداز میں فہرست دی گئی ہے جہاں فلموں کو دنیا بھر میں فنڈنگ کے لحاظ سے معلومات اور اختیارات کا ذکر کیا گیا ہے. کسی حد تک حیران کن بات ہے کہ کراوڈ فنڈنگ کا کم ذکر کیا گیا ہے اور تعجب کی بات تو بلکل نہیں ہے کہ اس میں بٹکوئین اور کرپٹو کرنسی کا بلکل بھی ذکر نہیں کیا گیا.

ہمیشہ کی طرح روایتی طریقوں پر وزن دیا گیا ہے جیسا کہ ایکوئٹی، قبل از فروخت، ٹیکس ترغیبات. پھر آرٹیکل آپ کو بتاتا ہے کہ کیسے آپ اپنے پروجیکٹ یا منصوبے کو سرمایہ داروں کے لیے پر کشش بنا سکتے ہیں، مثلاً فنڈ کے درمیان وقفہ ہونا چاہیے جب آپ نے جزوی ایکوئٹی کے تحفظ کے لیے کام کر لیا ہو.

صرف سیاست لا پتہ ہے اور جذبات انگیز عنصر بھی. سب نمبر کی اور سرماے پر واپسی کی بات ہے مگر آرٹیکل شروع میں سادے طریقے سے بیان کرتا ہے کہ ایسے بہت سے اختیار ہیں جہاں سرمایادار اپنی رقم کی واپسی کی توقع رکھ سکتے ہیں. فلم میں پیسا لگانا لگانے والا صرف یہ نہیں سوچتا کہ یہ پیسا کمانے کا ایک آسان طریقہ ہے - بلکہ یہاں بات پیسوں کی بلکل نہیں ہے. (اگرچہ یہ سمجھنے کی بات ہے کہ ان تک پہنچنے کے لیے ان کی ہی زبان میں بات کرنی پڑتی ہے).

جذباتی عنصر یقیناً مہر اور گلیمر ہے جو بندے کو "فلم میں ہونا" کا موقع فراہم کرتا ہے. امریکی سٹیل میں حصص کیوں خریدیں جب آپ کو بڑی پارٹیوں میں بلایا جا سکتا ہو یا آپ لنڈسے لوہن کے ساتھ کندھا ملا کر کھڑا ہو سکیں؟ وہ ضرورتاً یہ خریدتے ہیں - یہ ایسا ہی ہے کہ آپ  چمکتے گنبد کو خرید رہے ہوں. پس کسے پرواہ ہے (کسی حد تک) کہ کس کا کتنا نقصان ہوا ہے؟ یہ تو قیمت ہے جو چکانی تھی.

 مگر سیاست کا عنصر کچھ اور ہی ہے. سپائک لی نے ملکوم ایکس کیسے بنائی ؟ یا بز لھرمن کی آسٹریلیا؟ حتی کہ ویرونیکا مارس( اگرچہ "سیاسی" تھوڑا سا سخت لفظ لگے گا)، ہمیشہ ایک اضافی عنصر تھا، ایک فوری ضرورت تھی، یہ خیال تھا "اگر ہم نہیں کریں گے تو کون کرے گا."

میں اپنی کمیونٹی کے لیے یہ خیال تلاش کرنا چاہتا ہوں اور سیاستی عنصر سے درخواست کرتا ہوں. بٹکوئین کی اہمیت نے منفی سوچ والوں کو ہمیشہ غلط ثابت کیا، اور سب کام ہم نے خود ہی کیا. یہ خیال کیسا ہے کہ مکمّل طور پر بٹکوئین فنڈ سے فلم بنائی جائے جہاں ایک سیاسی اور مشترکہ کوششیں ہوں کہ ا کو بٹکوئین کےارد گرد ہی رکھا جائے. پس انہی اداکاروں سے کام کروائیں جو بٹکوئین لینے پر راضی ہوں، کھانے والی جگہ بھی ایسی دیکھیں جو بٹکوئین قبول کریں، صرف انہی ہوٹل یا گھروں میں جائیں جو بٹکوئین قبول کریں، وغیرہ وغیرہ. نا ممکن؟ ہو سکتا ہے ٢٠١٤ میں،  مگر ٢٠١٦؟ ٢٠٢٠؟ کون جانتا ہے.

یہی وجہ ہے کہ بٹکوئین فلم فنانسنگ کا مسلہ بٹکوئین کمیونٹی سے جڑا ہوا ہے. فلم میں آپ اپنے ایک ڈالر کے ساتھ ووٹ ڈالتے ہیں. پہلے پہل ہم مکمل طور پر بٹکوئین کے فنڈ سے (اور ادائیگی سے) مصنوعات بنا سکتے ہیں جسے آپ کی مدد حاصل ہو گی جس میں آپ کا کام یہ ہے کہ اسے دیکھیں، اسے و ا ڈ  پر جا کر کراے پر حاصل کریں، بلو رے خریدیں. یقیناً ہر عنصر کو اپنی جگہ پر ہونا چاہیے، اچھا سکرپٹ، تجربہ کار ٹیم، مشہور اداکار، تازہ خیال. یہ سب تو ممکن ہے مگر ابھی تک جس کا علم نہیں ہے وہ ہے کہ کیا کمیونٹی آگے بڑھ کر اس میں اپنا حصہ ڈالیں گے یا نہیں.

اس کے تجربہ کے لیے ہمیں ایک پلیٹ فارم، ایک جگہ چاہئے. آئیں یہ ممکن بنائیں. بٹکوئین کراوڈ فنڈنگ - ہم آ رہے ہیں!

اصلی انگلش آرٹیکل یہاں پڑھیں:
http://www.bitlanders.com/blogs/film-funding-money-politics-and-the-emotive-factor/290993



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160