حضرت عثمان خیر آبادیؒ

Posted on at


حضرت عثمان خیر آبادیؒ


 


حضرت عثمان خیر آبادیؒ نہایت متقی، پرہیزگار اور صاحب کمال بزرگ تھے۔ وہ بہت عبادت گزار تھےاور اپنی عبادت و ریاضت کو لوگوں سے پوشیدہ رکھتے تھے، یہی وجہ تھی کہ عوام الناس ان کے روحانی مقام سے واقف نہ تھے۔ حضرت شیخؒ سبزیوں  کا سالن پکا کر بیچتے اور گزر اوقات کرتے تھے۔



ایک دن ایک شخص حضرت شیخ عثمانؒ کے پاس کھوٹا سکہ لایا اور سالن مانگا۔ شیخ نے ایک نظر کھوٹے سکے کو دیکھا اور خریدار کو سالن دے دیا۔ دو چار دنوں بعد وہی شخص چند اور کھوٹے سکے لے آیا اور سالن لے کر چلا گیا۔ کچھ دن گزرنے کے بعد اس نے پھر ایسا ہی کیا۔ حضرت شیخ نے پھر ایک بار انکار نہ کیا اور نہ ہی اسے یہ جتایا کہ وہ اس شخص کی دھوکہ بازی جان چکے ہیں۔ پھر یہ بات پورے شہر میں مشہور ہو گئی کہ حضرت شیخ عثمانؒ خیر آبادی کو کھرے اور کھوٹے سکوں کی تمیز نہیں رہی۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جس کے پاس کھوٹا سکہ ہوتا وہ آپؒ کے پاس آتا، کھوٹا سکہ دیتا اور سالن  لے جاتا۔ یہاں تک کہ حضرت شیخؒ کے پاس کھوٹے سکوں کا ڈھیر لگ گیا۔



جب حضرت شیخؒ کا آخری وقت قریب آیا تو لوگوں نے حضرت شیخؒ کو ﷲ پاک کے سامنے گڑگڑاتے سنا کہ ’’ اے میرے معبود! اے میرے مالک! تو جانتا ہے کہ میں نے تیرے بندوں کے لائے ہوئے کھوٹے سکے اس لیے قبول کیے کہ وہ میرے سامنے شرمندہ نہ ہوں۔ یالعرب عظیم! تو بھی میری عبادتوں کو رد نہ کرنا تو بھی انھیں قبول کر لے خواہ وہ کھوٹی ہی کیوں نہ ہوں اور اس روز قیامت مجھے شرمندگی سے بچا لینا۔‘‘



 



About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160