@وومن اینکس افغان طلبا میں ڈیجیٹل خواندگی بڑھانے کے لیے @بٹکوئین متعارف کر رہی ہے

Posted on at

This post is also available in:

کوئین ٹیلیگراف، جو کہ بٹکوئین کے بارے میں خبریں جمع کرتی ہے، نے حال ہی میں وومن اینکس کی ٹیم سے گفتگو کی ہے. ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسی مالیاتی دنیا میں ایک نیا رجحان ہے. ایک غیر مادی کرنسی تک انٹرنیٹ کے ذریعے رسائی کا خیال زبردست بھی ہے اور الجھن کا باعث بھی ہے، مگر یہ کرنسی کیا دے سکتی ہے اور مارکیٹ تک کیا لا سکتی ہے، یہ ایک قابل ذکر بات ہے خاص طور پر  ان کے لیے جو ترقی پذیر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں.

آپ افغانستان میں وومن اینکس فاؤنڈیشن کی کار گزاری کے بارے میں کوئین ٹیلیگراف کا مکمّل آرٹیکل یہاں دیکھ سکتے ہیں: "وومن اینکس @ نیو یارک بٹکوئین سینٹر: ایک ابتدائی نظر - بٹکوئین افغانستان میں ایک مثبت تبدیلی پھیلا رہا ہے".

پچھلے ہفتے وومن اینکس فاؤنڈیشن کے اراکین نے بٹکوئین سینٹر نیو یارک میں ایک پریزنٹیشن کی. ایک افغانی لڑکی کو اپنی مالیات پر کنٹرول اور اس کا حساب رکھے کا موقع فراہم کرنا ہر فرد کو خودکار تعلیم اور اسے با اختیار بنانے کی جانب پہلا قدم ہے.

 YouTube video . آپ اس ایونٹ کی یو ٹیوب ویڈیو یہاں دیکھ سکتے ہیں.

 ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ ڈیجیٹل کرنسی کا تصور ہر روز مزید ترقی یافتہ ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے. حال ہی میں بیری سیلبرٹ، جو کہ بٹکوئین کمپنیز میں سرمایادار اور ایک خود مختار ایڈووکیٹ ہے، نے بنگلور کی یونو کوئین میں ٢٥٠٠٠٠ ڈالرز کی سرمایاکاری کی ہے.

ہم امید کرتے ہیں کہ بٹکوئین میں سرمایہ لگانے والے آگے آ کر افغانستان میں بھی ڈیجیٹل کرنسی کے تصور کی مدد اور اسے بہتر بنانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے.

فرشتہ فوروغ - فلم اینکس کی سینئر ایڈیٹر

مہربانی فرما کر فلم اینکس پر میرا ذاتی صفحہ سبسکرائب کریں. مہربانی فرما کر وومن اینکس پر بھی جائیں اور اس کو تازہ معلومات، آرٹیکل اور ویڈیو کے لیے سبسکرائب کریں.



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160