والدین محتاط رہیں !!!!!

Posted on at


سماجی رابطی کی ویب سائیٹ فیس بک پر دی جانے والی ذاتی معلومات کو متعدد غیر قانونی مقاصد کے لیئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ امریکی ماہرین نے واللدین کو انتباہ کی ہے کی وہ اپنے تیرہ سال سے کم عمر بچوں کو سماجی ویب سائیٹس استعمال کرنے کی اجازت مت دیں کیونکہ اس طرح ان کی شناخت چوری ہونے کا خدشہ ہے۔



انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ ہو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کہ وہ سوشل نیٹ ورکنگ کی مقبول ویب سائیٹ فیس بک کا استعمال نہ کریں اور  اگر بچے اس ویب سائیٹ کا استعمال کرنے اور اس پر اپنا اکائونٹ کھولنے پر اصرار کریں تو والدین ان پر نظر رکھیں اور فیس بک پر دوست بن کر انکا تحفظ کرنے کی کوشش کریں۔


ماہرین کے مطابق فیس بک پر زاتی معلومات بظاہر تو بے ضرر نظر آتی ہیں لیکن انہیں متعدد غیر قانونی مقاصد کے لیئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اور ان سے بے شمار الیکٹرانک جرائم کا دروازہ کھل سکتا ہے۔ جو تمام کے تمام شناخت چوری کر کے کیئے جا سکتے ہیں۔



ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ صارفین کو اپنی مصروفیات کے بارے میں بھی معلومات انٹرنیٹ پر نہیں دینی چاہیئے جیسے کوئی یہ لکھ دے کہ " آئندہ ماہ میں ملک سے باہر ہوں گا"" ایسا لکھنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ دوسرے لوگوں کو اپنے گھر پردھاوا بولنے کی دعوت دے رہے ہیں۔ 


اسکے علاوہ صارفین کو چاہیئے کہ اپنی ذاتی معلومات کو صرف اور صرف اپنے قریبی دوستوں  کی فہرست تک ہی محدود رکھا جائے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والے ہر صارف کے لیئے دستیاب نہیں ہونی چاہیئے۔ اس ضمن میں یہ تجویز کیا گیا کہ اس قسم کی معلومات پر صرف نجی سیٹنگ کا اطلاق کرنا ہو گا۔



About the author

YShahzad

Love 4 all.... Hate for none

Subscribe 0
160