وائرنگ کا سامان پارٹ ٹو

Posted on at


ساکٹ ایک پورٹ ایبل آلات کو سپلائی دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ساکٹ کے ذریعے پورٹ ایبل آلات اس میں فین استری ککر واشنگ مشین کو بجلی کی سپلائی دی جاتی ہے اس کو بورڈ پر فکس کیا جاتا ہے اس کی مختلف اقسام ہوتی ہے




ٹو پن ساکٹ میں دو سوراخ ہوتے ہیں اس کے ساتھ آلات کی دونوں تاروں کو جوڑا جاتا ہے اس کی ایک پن میں فیز اور دوسری پن میں نیوٹرل کی تار لگتی ہے  



تھری پن ساکٹ میں تین سوراخ ہوتے ہیں اس میں دو پن فیز اور ایک نیوٹرل کی ہوتی ہے نیوٹرل کو ارتھ وائر کے ساتھ جوڑا جاتا ہے یہ ساکٹ بیکالائٹ کی بنی ہوتی ہے اور آج کل جو ساکٹ استعمال کو رہی ہے وہ فیلش ٹائپ میٹریل کی بنی ہوئی ہوتی ہے ان کے سوئچ بھی ساکٹ کے ساتھ لگے ہوتے ہیں




ساکٹ سے سپلائی لینے کے لیے پورٹ ایبل آلات کی تار کے ساتھ لگایا جاتا ہے پلگ کا سائز ساکٹ کے سائز کے مطابق ہوتا ہے پلگ ساکٹ کے مطابق دو پن اور تھری پن ہوتے ہیں یہ پلگ گول ہوتے ہیں اور فلیٹ پن والے ہوتے ہیں ان کو ساکٹ کے ساتھ استعمال کیا جاتا ہے



لیمپ ہولڈر کو اس لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ یہ لیمپ کو سہارا دیتا ہے یہ زیادہ تر براس یا بیکا لائٹ کے بنے ہوتے ہیں اور آج کل زیادہ تر بیکا لائٹ کے ہولڈر استعمال زیادہ ہو رہے ہیں



بے اونیٹ کیپ زیادہ تر پن والے  ہولڈر میں استعمال ہوتے ہیں لیمپ کو ہولڈر کے اندر ڈال کر گھمایا جاتا ہے تو پن اس ہولڈر کے اندر جا کر فکس ہو جاتی ہے اور اس طرح ہولڈر کی پن اس کو ایک جگہ فکس کر دیتی ہیں اور اس طرح لیمپ کے روشن ہوجاتا ہے اس کے لیے جگہ موجود ہوتی ہے 




About the author

160