(گھریلوٹوٹکے (حصہ اول

Posted on at


پیاز کو فرائی کرنے سے پہلے اگر چند منٹ کے لئے اسے دودھ میں بگھولیا جائے تو پیاز خستہ فرائی ہوتی ہے۔
عید کے موقع پر بیشتر خواتین کیک بناتی ہیں لیکن اگر آپ کو یا گھر کے کسی فرد کو کیک میں انڈوں کی بو پسند نہیں تو اسے دور کرنے کے لئے انڈوں کو پھینٹتے وقت ان میں ایک کھانے کا چمچہ شہد ملادیں۔ کیک میں انڈوں کی بو نہیں آئے گی۔



بھنڈیوں کو خستہ بنانے کے لئے انہیں پکاتے وقت چند قطرے لیموں کا رس یا ایک کھانے کا چمچہ دہی شامل کر دیں۔



بسکٹ کو زیادہ عرصے تک خستہ رکھنا ہو تو انہیں پولی تھین کے لفافےمیں بند کریں اور فریج میں رکھ دیں۔



کھانا پکاتے وقت اگر ایک موم بتی روشن کرکے چولہے کے پاس رکھ دی جائے تو کھانے کی خوشبو کچن تک ہی محدود رہتی ہے۔


اگر سالن پتلا ہوگیا ہے اور آپ کے پاس پیاز یا ٹماٹر موجود نہیں تو تھوڑی سی بھنی ہوئی سوجی سالن میں ڈال دیں سالن گاڑھا ہوجائے گا اور ذائقہ بھی اچھا ہوجائے گا۔



پکوڑے خستہ اور مزیدار بنانے کے لئے بیسن گھولتے وقت اس میں تھوڑا سا آئل شامل کر دیں اور بیسن کو اچھی طرح پھینٹ کر پندرہ بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔



 


پکوڑے تلتے وقت آنچ کم رکھیں اور سٹیل کا چمچہ استعمال کریں اور اگر پکوڑے کر کرے بنانا چاہتے ہیں تو بیسن گھولتے وقت اس میں تھوڑا سا چاولوں کا آٹا اور سوجی ملا دیں۔



160