ربن پاستا سلاد

Posted on at



اجزا۔۔۔۔۔


ربن پاستا ۲۵۰ گرام


اولیو آئل چار کھانے کے چمچے


چیری ٹماٹر ۵۰۰ گرام



چیڈر چیز ۱۵۰ گرام


کھیرا ایک عدد



سلاد کے پتے ۴۰۰ گرام



بون لیس چکن ۲۵۰ گرام



ڈریسنگ کے اجزا۔۔۔۔۔


مایونیز چار کھانے کے چمچے


مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ



شہد ایک کھانے کا چمچہ


لیموں کا رس دو چائے کے چمچے



ان تمام اجزا کو باہم ملا کر پھینٹ لیں سلاد کی ڈریسنگ تیار ہو جاتی ہے۔ترکیب۔۔۔۔۔ربن پاستا کو ابلتے ہوئے نمک ملے پانی میں ڈال کر اس قدر ابالیں کہ پاستا گل جائے۔ اب پانی نکال دیں اور پاستا کے اوپر تھوڑا سا آئل چھڑک کر ایک جانب رکھ دیں۔ چیڈر چیز کو چھوٹے کیوبز کی شکل میں کاٹ لیں۔ چکن کے چھوٹے کیوبز بنائیں اور تھوڑے پانی میں اُبال لیں۔ کھیرے کو لمبائی میں کاٹ لیں۔ اب پاستا میں تمام اجزا ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔ اوپر سے ڈریسنگ شامل کرکے اس کو تیار کردیں اور کھانے کے لئے پیش کریں۔ 



About the author

160