وائرانگ کو چیک کرنے والے ٹیسٹ

Posted on at


جب بھی کسی عمارت میں وائرنگ کر لی جاتی ہے تو اس کے بعد یہ چیک کیا جاتا ہے کہ آیا کسی جگہ سے کوئی تار ٹوٹی ہوئی تو نہیں ہے یا کوئی نیوٹرل تار کسی فیز تار سے ملی ہوئی تو نہیں ہے اس کے لیے مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں



اس میں کچھ بجلی کے آلات بھی استعمال ہوتے ہیں ان میں ملٹی میٹر ہوتا ہے اس سے ہم تین یا چار چیزوں کی پیمائش کر سکتے ہیں ایک کرنٹ وولٹیج اور مزاحمت معلوم کرنے کے لیے اس سے کسی بھی آلے کی مزاحمت کو چیک کیا جاسکتا ہے اس مقصد کے لیے مزاحمت والے حصے کو استعمال کیا جاتا ہے



اس کو بطور اوھم میٹر استعمال کیا جاتا ہے اگر کسی سرکٹ میں سے کرنٹ نہ گزے تو اس میں اوپن سرکٹ ٹیسیٹ کیا جاتا ہے جس سے یہ پتا لگ جاتا ہے کسی جگہ سے اوپن سرکٹ ہے اور کسی جگہ سرکٹ میں دو تاریں اپس میں مل جائے تو اس کو شارٹ سرکٹ کہتے ہیں اس کی مزاحمت صفر ہوجاتی ہے



اس میں لامحدود مزاحمت کا مطلب ہے  کہ اسسرکٹ میں اوپن ہے صفر مزاحمت کا مطلب ہے کہ اس میں دوتاریں اپس میں ملی ہوئی ہے اگر اس میں مزاحمت بالکل درست ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آلہ بالکل درست ہے



اوہم میٹر سے ہم مزاحمت معلوم کرتے ہیں اور میگر ایک ڈی سی جنریٹر اور اوہم میٹر پر مشتمل ہوتا ہے اس کو گھومنے سے ہم ایک وقت میں ۲۲۰ وولٹ پیدا کر سکتے ہیں اس سے ہم وائرنگ کے تمام ٹیسٹ کر سکتے ہیں اس لے اوپر ایک میٹر لگا ہوتا ہے ایک طرف صفر اور دوسری طرف لامحدود کا ہوتا ہے اس کی رفتار ۱۴۰ چکر فی منٹ ہوتی ہے 




About the author

160