ہتھوڑا جسے بنانے والے کے علاوہ کوئی دوسرا اٹھا نہیں سکتا

Posted on at


ہتھوڑا جسے بنانے والے کے علاوہ کوئی دوسرا اٹھا نہیں سکتا

 

ایلن پان لوگوں کو زمین میں نصب ایک گٹرکے اوپر پڑے اس ہتھوڑے کو اٹھانے کا کہتا ہے،وڈیو:فوٹو : فائل

کیلیفورنیا:  ایک امریکی انجینئر نے مارول فلموں کے ہیروتھور کے ہتھوڑے کی طرح کا ہتھوڑا بنایا ہے,جسے اس کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں اٹھاسکتا.

ریاست کیلفورنیا کے علاقے وینس بیچ کے رہائشی ایلن پان نے فنگر پرنٹ سنسر اورالیکٹرومیگنٹ کی مدد سے ایسا ہتھوڑا بنیاا ہے جسے نہ تو کوئی دوسرا شخص اور نہ ہی کوئی مشینری اٹھا سکتی ہے ایلین نے اپنے اس ہتھوڑے کی وڈیو یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کی ہے ،وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایلن پان لوگوں کو زمین میں نصب ایک گٹرکے اوپر پڑے اس ہتھوڑے کو اٹھانے کا کہتا ہے لیکن کوئی بھی اسے اٹھا نہیں پاتا مگر ایلن آسانی کے ساتھ ہتھوڑے کو اس کے دستے سے پکڑ کر ایسے اٹھا لیتا ہے جیسے یہ بچوں کا کھلونا ہے ۔

ایلن پان نے بتایا کہ اس ہتھوڑے میں الیکٹرومیگنٹ استعمال کیا گیاہے اور وہ فنگر پرنٹ سنسر کے استعمال سے میگنٹ بندکرکے اس ہتھوڑے کو آسانی سے اٹھالیتاہے ۔ ایلن پان کے مطابق ہتھوڑے کے دستے میں کئی لوگوں کے فنگر پرنٹ محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔

 


 
 


About the author

BitCoiin

Hello! My name is Mirza (BitCoiin), and I love to Online Earning for free and also enjoying with my friends. I am enjoying watching movies like Fantasy, Adventure & little bit Horror movies. I'm also a adict of watching TV shows. You should have a sense of humor (big plus…

Subscribe 0
160