فیس بک کا خود ڈیلیٹ ہونے والے میسجز کا فیچر متعارف

Posted on at


اس فیچر کی آزمائش ابھی فرانس میں کی جارہی ہے— کریٹیو کامنز فوٹواس فیچر کی آزمائش ابھی فرانس میں کی جارہی ہے— کریٹیو کامنز فوٹو

فیس بک نے اپنی میسنجر اپلیکشن کے لیے ایک نئے ناقابل یقین فیچر کو آزمانا شروع کردیا ہے جس میں پیغامات ایک خاص وقت کے بعد خودبخود ختم ہوجاتی ہیں۔

جی ہاں فوٹو شیئرنگ اپلیکشن اسنیپ چیٹ کی طرح اب فیس بک بھی خودبخود ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کے فیچر کو متعارف کرانے جارہی ہے۔

اس فیچر کو ابھی فرانس میں میسنجر اپلیکشن میں آزمایا جارہا ہے۔

اس فیچر میں صارف جب کوئی تصویر شیئر کرتا ہے تو اس کے اوپر دائیں کونے میں ریت گھڑی یا آور گلاس کا آئیکون بنا آجاتا ہے جو ایک گھنٹے کے بعد تصاویر کو خودکار طور پر ڈیلیٹ کردیتا ہے۔

فیس بک کے مطابق اس نئے فیچر کو ابھی فرانس میں آزمایا جارہا ہے اور اسے ہر ایک تک توسیع اس صورت میں دی جائے گی اگر صارفین اسے پسند کریں۔

فیس بک کے مطابق پیغامات کا تحلیل ہوجانا لوگوں کے لیے ایک اور تفریحی آپشن ثابت ہوگا جسے وہ میسنجر میں رابطے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

 

فرانس میں آزمائے جانے والے اس فیچر کی ایک جھلک، فوٹو بشکریہ بزفیڈفرانس میں آزمائے جانے والے اس فیچر کی ایک جھلک، فوٹو بشکریہ بزفیڈ

 فیس بک نے اس سے پہلے اپنی ایک اپلیکشن سلینگ شاٹ میں بھی اس طرح کے فیچر کو آزمانے کی کوشش کی تھی جبکہ اسنیپ چیٹ کی تو وجہ شہرت ہی یہ ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ فیس بک نے 2013 میں اسنیپ چیٹ کو تین ارب ڈالرز کے عوض خریدنے کی کوشش کی تھی مگر کمپنی نے انکار کردیا۔

تو اب ایسا لگتا ہے کہ فیس بک نے اسنیپ چیٹ کو اس نئے فیچر کے ذریعے آڑے ہاتھوں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔


TAGS:


About the author

160