میڈیا پر تشدد

Posted on at


میڈیا ایک ایسا ادارہ ہے جو ہمیشہ انسانی خدمات سرانجام دینے میں اہم کردارادا کرتی ہے ۔اورانسان کو ہر وقت حالات سے باخبر کرنے کیلئے اہم ذریعہ ہے ۔اس ادارے کا کام دنیا میں ہونے والے تمام واقعات سے باخبر کرنا اوران میں ہونے والی تمام قسم کی خوبیوں اورخامیوں کو تمام دنیا میں منظر عام پرلاناایک بہت بڑا فریضہ ہے اس لیے اس کا استحکام ہمارا اولین فرض ہے۔

آج کے اس دور میں میڈیا ایک آزاد ادارہ ہے جوکہ جو کہ کسی بھی خبر کونشر کرنے آزاد حیثیت رکھتا ہے۔لہذا کل کے واقعہ میں جونیا پاکستان بنانے کیلئے تحریک انصاف اور عوامی تحریک نےاسلام آباد کی سرزمین پردھرنا دے کر بہت شوروغل اور جھگڑا فساد برپا کر دیا ۔میڈیا اس خبر کو باقاعدہ طور پر نشر کرتی رہی۔ آخرکار ان دونوں تحریکوں نے پارلیمنٹ ہاوٗس کا محاصرہ کیا ۔اور اسے زبردستی توڑنے کی کوشش کی ۔جس کو میڈیا نے باقاعدہ طور پر نشریات دکھائی اورمظاہرین کےخلاف حکومت نے ایکشن لیا اور جس کی وجہ سے میڈیا بھی اس ایکشن کے لپیٹ میں آگئی اور مختلف چینلز کے لوگوں کو اس کا نشانہ بنایا گیا ۔

       لہذاحکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ اس طرح کا تشدد اس میڈیا کے ساتھ نہ کرے جس سے تمام دنیا میں وفساد برپا ہو کیونکہ میڈیا ہی ہے جو تمام قسم کے ملکی حالات کو نشر کرکے ان لوگوں تک پہنچاتی ہے جس سے عام لوگ واقف نہیں ہوتے۔اور اس ظلم کے خلاف مذمت کرنے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔



About the author

160