’اگلی بار دھماکے یا فائرنگ نہیں ہوگی بلکہ۔۔۔‘ داعش نے مستقبل میں دہشتگردی کیلئے نیا حربہ اپنا لیا، ایسا انکشاف کہ سیکیورٹی اداروں کی نیندیں اڑگئیں

Posted on at


 

 

 

 

 

 


لندن (نیوز ڈیسک) پیرس میں دہشتگردی کے خوفناک واقعے کے بعد داعش کے نئے حملوں کا خطرہ برطانیہ پر منڈلانے لگا ہے۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج اوسبورن کا کہنا ہے کہ داعش برطانیہ پر سائبر حملوں کی تیاری کررہی ہے جن میں ائیرٹریفک کنٹرول، ہسپتالوں اور نیوکلیئر پلانٹس جیسی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جارج اوسبورن کا کہنا ہے کہ داعش پراپیگنڈہ اور آپریشنل پروگرامنگ جیسے مقاصد کے لئے انٹرنیٹ کو استعمال کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ پہلے ہی کرچکی ہے لیکن اب لوگوں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کرنے کے لئے برطانیہ کے انفراسٹرکچر کو ہیک کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانوی ادارہ GCHQ دفاع ، توانائی اور واٹر سپلائی کے شعبوں میں 450 کمپنیوں کو مانیٹر کررہا ہے تا کہ انہیں دہشت گردی سے بچایا جا سکے۔

مزید جانئے: داعش کاخوف،برطانیہ کا سکیورٹی ایجنسیوں کے فنڈ زمیں کئی گنااضافہ ،افردای قوت بڑھانے کیلئے مزید 1900 بھرتیاں کی جائینگی،کیمرون
برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے خلاف دہشت گردی کے 600 سے زائد منصوبوں کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ برطانیہ میں موجود 3 ہزار سے زائد شدت پسندوں کی بھی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور روزانہ اوسطاً ایک شخص کو گرفتار بھی کیا جارہا ہے۔
برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے داعش کے خطرے کو ناٹسی جرمنی سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لئے بھی پلک جھپکتے میں تباہ کردینے والی جنگ حکمت عملی کی ضرورت ہوگی۔ برطانیہ کو لاحق خطرات کے پیش نظر ناصرف سیکیورٹی اداروں کو دو ارب پاﺅنڈ (تقریباً 3کھرب پاکستانی روپے) کی خطیر رقم دی جارہی ہے بلکہ ملک بھر میں سیکیورٹی کو بھی انتہائی سخت کردیا گیا ہے اور آنے والے دنوں میں خصوصاً سائبر دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے بھرپور تیاریاں کی جارہی ہیں۔



About the author

160