اسلام آباد، سول ملٹری کو کوئی تقسیم نہیں کر سکتا، وفاقی وزیر داخلہ

Posted on at


اسلام آباد(نیوز ڈیسک):وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ سول ملٹری کو کوئی بھی تقسیم نہیں کر سکتا اور نہ ہی ان میں کوئی دراڑ ڈال سکتا ہے نہ جانے لوگ ایسی باتیں کیوں کرتے ہیں ، سول اور عسکری قیادت ایک پیج پر ہیں اور ہمارا موقف بھی قومی مفاد میں ہے. انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ بہت کامیاب رہا جبکہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ پہلے سے طے تھا . آرمی چیف کے تمام دورے مشاورت سے ہوتے ہیں. انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانیوں کے لیے آواز ا±ٹھاو¿ں گا، ملک کے ہر ضلع میں پاسپورٹ آفس بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا ک سنگین جرائم اور دہشت گردی میں ملوث افراد کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا البتہ جن افراد کے خلاف کیسز نہیں ہیں ان کا نام ای سی ایل سے خارج کر دیا جائے گا. چوہدری نثار نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے بریفنگ دوں گا. انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ فنڈز بحال کر دئے گئے ہیں ، جس کے بعد 6 ماہ میں نیکٹا کو فعال کر دیا جائے گے

 


About the author

160