عمران فاروق قتل کیس؛ عبوری چالان میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین ملزم قرار

Posted on at


عبوری چالان میں 3 ملزموں کو گرفتار جب کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 4 ملزموں کو عدم گرفتار ظاہر کیا گیا ہے. فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے عمران فاروق قتل کیس کا پہلا عبوری چالان مرتب کرلیا جس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ملزم قراردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے عبوری چالان میں ایف آئی اے نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو قتل کا ملزم قرار دیا ہے جب کہ چالان میں گرفتارملزمان معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی سید کا اعترافی بیان بھی شامل کیا گیا ہے۔ عبوری چالان کے مطابق 16 ستمبر2010 کو لندن میں ملزم محسن علی نے کاشف کامران کے ساتھ مل کرعمران فاروق کو قتل کیا جب کہ قتل کی سازش میں ملزم معظم علی اورخالد شمیم نے سہولت کارکا کردارادا کیا ہے۔

عمران فاروق قتل کیس کے عبوری چالان میں 3 ملزموں کو گرفتار جب کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت 4 ملزموں کو عدم گرفتار ظاہر کیا گیا ہے جب کہ چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم معظم علی، خالد شمیم اور محسن علی نے عمران فاروق کے قتل کا اعتراف بھی کیا ہے۔



About the author

160